جنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کا راستہ طاقت کے استعمال کے بجائے احترام کی زبان اختیار کرنے میں ہے۔
- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ محض فوجی کارروائیوں یا معاشی دباؤ سے تنازع ختم نہیں کیا جاسکتا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا خاتمہ نہ فوجی طاقت کے ذریعے ممکن ہے اور نہ ہی پابندیوں میں اضافے سے، بلکہ اس کے لیے امریکا کو ایران کے مطالبات اور شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کا راستہ طاقت کے استعمال کے بجائے احترام کی زبان اختیار کرنے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے مطالبات اور شرائط پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ محض فوجی کارروائیوں یا معاشی دباؤ سے تنازع ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کرے اور تہران کے پیش کردہ مطالبات پر عمل کرے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





