ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا ہے کہ اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ مستعفی ہو گئے، ان کی جگہ لینے کے لیے صرف ایک ہی شخص موزوں ہے، جو ایپل کے سابق سربراہ ٹم کک ہیں۔
- انہوں نے ٹم کک کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لیجنڈ کی جگہ دوسرا لیجنڈ لے گا۔
- رپورٹس کے مطابق ٹم کک رواں برس ستمبر میں ایپل کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر 15 سال خدمات انجام دینے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے اور اب کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں۔
- اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے تمام عہدوں سے استعفا دے دیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سابق چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کو ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنانے کی تجویز دے دی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا ہے کہ اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ مستعفی ہو گئے، ان کی جگہ لینے کے لیے صرف ایک ہی شخص موزوں ہے، جو ایپل کے سابق سربراہ ٹم کک ہیں۔
انہوں نے ٹم کک کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لیجنڈ کی جگہ دوسرا لیجنڈ لے گا۔
رپورٹس کے مطابق ٹم کک رواں برس ستمبر میں ایپل کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر 15 سال خدمات انجام دینے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے اور اب کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں۔
اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے تمام عہدوں سے استعفا دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جینسن ہوانگ پر مبینہ چینی جاسوس خاتون ایلس ہوانگ سے تعلقات کا الزام ہے۔
گزشتہ سال ٹم کک نے ٹرمپ کو 24 قیراط سونے کے اسٹینڈ پر نصب امریکا میں تیار کردہ خصوصی یادگاری تختی پیش کی تھی۔
یہ اقدام ایپل کے امریکی مینوفیکچرنگ پروگرام کے تحت ملک میں مزید 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب جینسن ہوانگ کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ان کے ایک چینی کاروباری خاتون کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے، جن پر امریکی حکام کو بیجنگ کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے، ان اطلاعات کے بعد ہوانگ نے چیف ایگزیکٹیو اور کمپنی کے بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
اینویڈیا نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس عبوری چیف ایگزیکٹیو کی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ میری جینسن ہوانگ سے بات ہوئی ہے اور ہوانگ نے بتایا ہے کہ میں اس بات سے لاعلم تھا کہ مجھ سے منسلک خاتون مبینہ طور پر جاسوس ہیں۔
جینسن ہوانگ کو سلیکون ویلی میں ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے، دونوں کے درمیان تعلقات 2025ء سے قائم ہیں۔
گزشتہ 2 برس کے دوران ہوانگ نے امریکی حکومت کے ایجنڈے کی حمایت کی اور چین کو جدید کمپیوٹر چِپس کی فروخت کے لیے واشنگٹن میں بھی سرگرم رہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





