انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کی بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر تنقید

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کی بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر تنقید"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایکس پر بیان میں انہوں نے پاکستانی نوجوان ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔
- ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سکھانا ضروری ہے کہ کھیل کی روح جیت اور ہار سے بڑھ کر ہے۔
- واضح رہے کہ عمان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے 9 وکٹوں پر 337 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر بھارت کو مبارک باد دیتے ہوئے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر تنقید کی ہے۔
ایکس پر بیان میں انہوں نے پاکستانی نوجوان ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ جیت کا جشن خوشی کا اظہار ہونا چاہیے، اسے جارحیت یا اشتعال انگیزی کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سکھانا ضروری ہے کہ کھیل کی روح جیت اور ہار سے بڑھ کر ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کی بعض روایات نوجوانوں میں منتقل ہو رہی ہیں جنہیں بدلنے کی ضرورت ہے، اس لیے کھیل کے میدان میں احترام، برداشت اور حقیقی اسپورٹس مین اسپرٹ کو فروغ دینا چاہیے۔
۔واضح رہے کہ عمان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے 9 وکٹوں پر 337 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





