برطانیہ: گمشدہ دلہن کی تلاش کے دوران خاتون کی لاش برآمد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "برطانیہ: گمشدہ دلہن کی تلاش کے دوران خاتون کی لاش برآمد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرن رائٹ 27 اکتوبر کو نکاشائر کے علاقے لیتھم میں اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی تھیں۔
- پولیس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے لیتھم اور وارٹن کے درمیان ساحلی دلدلی علاقے سے ایک لاش ملی۔
- اگرچہ، لاش کی باضابطہ شناخت ابھی نہیں ہوئی لیکن پولیس کو یقین ہے کہ یہ ایرن رائٹ کی ہے اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
- گمشدگی کے روز ایرن کو صبح تقریباً ساڑھے دس بجے کلفٹن ڈرائیو ساؤتھ کے علاقے میں دیکھا گیا تھا۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): برطانیہ میں دو ہفتے سے لاپتا 29 سالہ خاتون ایرن رائٹ (جن کی شادی ہونے والی تھی) کی تلاش کے دوران دلدلی علاقے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایرن رائٹ 27 اکتوبر کو نکاشائر کے علاقے لیتھم میں اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی تھیں۔ ان کی گمشدگی کی اطلاع ان کے منگیتر سائیلس اوکیرول پونڈ نے پولیس کو دی تھی۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے لیتھم اور وارٹن کے درمیان ساحلی دلدلی علاقے سے ایک لاش ملی۔
اگرچہ، لاش کی باضابطہ شناخت ابھی نہیں ہوئی لیکن پولیس کو یقین ہے کہ یہ ایرن رائٹ کی ہے اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
گمشدگی کے روز ایرن کو صبح تقریباً ساڑھے دس بجے کلفٹن ڈرائیو ساؤتھ کے علاقے میں دیکھا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ وہ پہلے لیتھم کے مرکزی علاقے میں گئیں اور پھر بس کے ذریعے سینٹ اینس پہنچیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





