دبئی کے حکمران کا فلسطینیوں کیلئے امداد کا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "دبئی کے حکمران کا فلسطینیوں کیلئے امداد کا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے غزہ میں 50 ہزار افراد کے لیے خیمے بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات متاثرہ فلسطینی خاندانوں کو خیمے فراہم کرے گا۔
- شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ خیمے اماراتی امدادی مشن برائے غزہ کے تحت تقسیم کیے جائیں گے۔
- متحدہ عرب امارات میں صنعتی شعبے کیلئے ایک ارب درہم کا پیکیج منظور کیا گیا ہے۔
- دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے باہر 1 لاکھ 50 ہزار خیمے داخلے کے منتظر ہیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے غزہ میں 50 ہزار افراد کے لیے خیمے بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات متاثرہ فلسطینی خاندانوں کو خیمے فراہم کرے گا۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ خیمے اماراتی امدادی مشن برائے غزہ کے تحت تقسیم کیے جائیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں صنعتی شعبے کیلئے ایک ارب درہم کا پیکیج منظور کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے باہر 1 لاکھ 50 ہزار خیمے داخلے کے منتظر ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں پناہ گاہوں اور سردی سے بچاؤ کے ضروری سامان کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی رسائی پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں کیوں کہ بے گھر فلسطینیوں کو خیموں اور سردی سے بچاؤ کے سامان کی ضرورت ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





