قطر سمیت 5 خلیجی ممالک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے حامی ہیں: امریکی صدر کا دعویٰ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "قطر سمیت 5 خلیجی ممالک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے حامی ہیں: امریکی صدر کا دعویٰ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطری وزیرِاعظم سے بہترین گفتگو ہوئی اور ایران سمیت مشرقِ وسطیٰ کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
- ان کا کہنا ہے کہ تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔
- محسن رضائی نے اپنے بیان میں واشنگٹن پر فرضی مذاکرات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
- امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال میں کسی بھی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے امریکا مکمل طور پر تیار ہے اور فوری کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے، فی الحال ایسی کسی کارروائی کا امکان نظر نہیں آتا۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور دیگر ممالک موجودہ صورتِ حال برقرار رکھنے اور بحری و زمینی راستوں سے ایران کی ناکہ بندی جاری رکھنے کے حامی ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطری وزیرِاعظم سے بہترین گفتگو ہوئی اور ایران سمیت مشرقِ وسطیٰ کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔
محسن رضائی نے اپنے بیان میں واشنگٹن پر فرضی مذاکرات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال میں کسی بھی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے امریکا مکمل طور پر تیار ہے اور فوری کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے، فی الحال ایسی کسی کارروائی کا امکان نظر نہیں آتا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور پورا مشرقِ وسطیٰ ایران کے خطرات اور دھمکیوں سے محفوظ ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق تنازع کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، امریکا اپنے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنائے گا، کوئی فوجی کارروائی ہوئی تو اس کے اختتام پر امریکی عوام سمیت پوری دنیا پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





