ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایرانی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنا ہے: انٹونی بلنکن

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایرانی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنا ہے: انٹونی بلنکن"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سب سے مہنگی غلطی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنا اور اس کے متبادل کے طور پر کوئی دوسرا معاہدہ پیش نہ کرنا تھا۔
- ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہونے والے تمام غلط فیصلے اسی بنیادی غلطی کا نتیجہ تھے، جس کے باعث اب امریکا کے پاس دستیاب راستے محدود رہ گئے ہیں۔
- امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن عوامی سطح پر ایسا نہیں کہتا۔
- انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران پر مذاکرات کے لیے دباؤ تو ڈالا جا سکتا ہے، لیکن اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کو بنیادی غلطی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سب سے مہنگی غلطی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنا اور اس کے متبادل کے طور پر کوئی دوسرا معاہدہ پیش نہ کرنا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہونے والے تمام غلط فیصلے اسی بنیادی غلطی کا نتیجہ تھے، جس کے باعث اب امریکا کے پاس دستیاب راستے محدود رہ گئے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن عوامی سطح پر ایسا نہیں کہتا۔
انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران پر مذاکرات کے لیے دباؤ تو ڈالا جا سکتا ہے، لیکن اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ درست حکمتِ عملی یہ ہے کہ معاشی دباؤ برقرار رکھتے ہوئے مزید کشیدگی سے گریز کیا جائے اور اس دباؤ کو ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے استعمال کیا جائے۔
بلنکن کے مطابق اس طریقے سے صدر ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ ختم کرنے کی راہ بھی ہموار کی جا سکتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





