ہفتہ، 14 نومبر 2026ء4 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
آبنائے ہرمز امریکہ پر دباؤ کے لیے تاحال اہم ایرانی ذریعہیورپی یونین آن لائن صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنجشکارپور صرافہ بازار میں دو دکانوں سے 12 سے 15 تولہ سونا چوریڈوبتی کشتی بچانے کا واحد راستہ آئین پر عملدرآمد ہے، راجا ناصر عباسپاکستان علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر انڈیا بھیجے گادیہات میں سولر ڈیری فارمز کی مالک خواتین، جہاں شوہروں کی کمائی بھی بیویوں کے اکاؤنٹس میں آتی ہےمیئر کراچی کا پمپنگ اسٹیشن کی بحالی و جدید پمپس کی تنصیب کا افتتاحجاسوسی کیلئے ہدف تک رسائی کیسے حاصل کی جاتی ہے؟ سابق روسی ایجنٹ نے ہنی ٹریپ کے طریقے بتا دیےچین و امریکا 30 ارب ڈالرز کے باہمی ٹیرف میں کمی پر تبادلۂ خیالآبنائے ہرمز امریکہ پر دباؤ کے لیے تاحال اہم ایرانی ذریعہیورپی یونین آن لائن صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنجشکارپور صرافہ بازار میں دو دکانوں سے 12 سے 15 تولہ سونا چوریڈوبتی کشتی بچانے کا واحد راستہ آئین پر عملدرآمد ہے، راجا ناصر عباسپاکستان علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر انڈیا بھیجے گادیہات میں سولر ڈیری فارمز کی مالک خواتین، جہاں شوہروں کی کمائی بھی بیویوں کے اکاؤنٹس میں آتی ہےمیئر کراچی کا پمپنگ اسٹیشن کی بحالی و جدید پمپس کی تنصیب کا افتتاحجاسوسی کیلئے ہدف تک رسائی کیسے حاصل کی جاتی ہے؟ سابق روسی ایجنٹ نے ہنی ٹریپ کے طریقے بتا دیےچین و امریکا 30 ارب ڈالرز کے باہمی ٹیرف میں کمی پر تبادلۂ خیالآبنائے ہرمز امریکہ پر دباؤ کے لیے تاحال اہم ایرانی ذریعہیورپی یونین آن لائن صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنجشکارپور صرافہ بازار میں دو دکانوں سے 12 سے 15 تولہ سونا چوریڈوبتی کشتی بچانے کا واحد راستہ آئین پر عملدرآمد ہے، راجا ناصر عباسپاکستان علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر انڈیا بھیجے گادیہات میں سولر ڈیری فارمز کی مالک خواتین، جہاں شوہروں کی کمائی بھی بیویوں کے اکاؤنٹس میں آتی ہےمیئر کراچی کا پمپنگ اسٹیشن کی بحالی و جدید پمپس کی تنصیب کا افتتاحجاسوسی کیلئے ہدف تک رسائی کیسے حاصل کی جاتی ہے؟ سابق روسی ایجنٹ نے ہنی ٹریپ کے طریقے بتا دیےچین و امریکا 30 ارب ڈالرز کے باہمی ٹیرف میں کمی پر تبادلۂ خیالآبنائے ہرمز امریکہ پر دباؤ کے لیے تاحال اہم ایرانی ذریعہیورپی یونین آن لائن صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنجشکارپور صرافہ بازار میں دو دکانوں سے 12 سے 15 تولہ سونا چوریڈوبتی کشتی بچانے کا واحد راستہ آئین پر عملدرآمد ہے، راجا ناصر عباسپاکستان علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر انڈیا بھیجے گادیہات میں سولر ڈیری فارمز کی مالک خواتین، جہاں شوہروں کی کمائی بھی بیویوں کے اکاؤنٹس میں آتی ہےمیئر کراچی کا پمپنگ اسٹیشن کی بحالی و جدید پمپس کی تنصیب کا افتتاحجاسوسی کیلئے ہدف تک رسائی کیسے حاصل کی جاتی ہے؟ سابق روسی ایجنٹ نے ہنی ٹریپ کے طریقے بتا دیےچین و امریکا 30 ارب ڈالرز کے باہمی ٹیرف میں کمی پر تبادلۂ خیال
بین الاقوامی15 منٹ پہلے•14 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 6:28
🇬🇧 English

یورپی یونین آن لائن صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
یورپی یونین آن لائن صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یورپی یونین آن لائن صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • یورپی کمیشن کے مجوزہ ڈیجیٹل فیئرنس ایکٹ (ڈی ایف اے) کے تحت کسی کمپنی کو مفت آزمائشی مدت ختم ہونے سے پہلے صارف کو یاد دہانی کرانا ہو گی اور ادائیگی شروع کرنے سے قبل اس کی واضح رضامندی حاصل کرنا ہوگی۔
  • یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کا مقصد صارفین کو آن لائن اپنے وقت اور رقم کے استعمال پر زیادہ اختیار دینا ہے۔
  • یورپی صارفین کی تنظیم (بی ای یو سی) کے ڈائریکٹر جنرل آگسٹن رائنا نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''گزشتہ 20 برسوں میں ہم نے صارفین کے تحفظ کے شعبے میں اس نوعیت کی اصلاحات نہیں دیکھی ہیں۔
  • رائنا کے مطابق مجوزہ قانون روزمرہ صارفین کو پریشان کرنے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک اچھا نقطۂ آغاز ہے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں ڈیجیٹل فیئرنس ایکٹ یورپی کمیشن کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے، جس کا مقصد آن لائن صارفین کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یورپی کمیشن کے مجوزہ ڈیجیٹل فیئرنس ایکٹ (ڈی ایف اے) کے تحت کسی کمپنی کو مفت آزمائشی مدت ختم ہونے سے پہلے صارف کو یاد دہانی کرانا ہو گی اور ادائیگی شروع کرنے سے قبل اس کی واضح رضامندی حاصل کرنا ہوگی۔ مجوزہ قانون کے تحت آن لائن سبسکرپشن منسوخ کرنا بھی آسان بنایا جائے گا اور بعض معاہدوں کی خودکار تجدید سے پہلے صارفین کو یاد دہانی کرانا لازمی ہو گا۔

یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کا مقصد صارفین کو آن لائن اپنے وقت اور رقم کے استعمال پر زیادہ اختیار دینا ہے۔

یورپی صارفین کی تنظیم (بی ای یو سی) کے ڈائریکٹر جنرل آگسٹن رائنا نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''گزشتہ 20 برسوں میں ہم نے صارفین کے تحفظ کے شعبے میں اس نوعیت کی اصلاحات نہیں دیکھی ہیں۔‘‘۔

رائنا کے مطابق مجوزہ قانون روزمرہ صارفین کو پریشان کرنے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک اچھا نقطۂ آغاز ہے۔

مجوزہ قانون میں گمراہ کن مارکیٹنگ کے طریقوں، جنہیں 'ڈارک پیٹرنز‘ کہا جاتا ہے، پر پابندی بھی شامل ہے۔

اس کی ایک مثال یہ ہے کہ آپ ہوٹل کا کمرہ بک کرنے کی کوشش کر رہے ہوں اور ویب سائٹ یہ دعویٰ کرے کہ صرف تین کمرے باقی ہیں، حالانکہ یہ دعویٰ ممکنہ طور پر غلط ہو اور آپ کو خریداری پر مجبور کرنے کے لیے کیا گیا ہو۔

آن لائن قطار میں انتظار کے دوران کنسرٹ کے ٹکٹ کی قیمت بڑھ جانا ایک مختلف مسئلہ ہے۔ اس صورت میں قیمت بڑھ سکتی ہے، لیکن فروخت کنندہ کو انتظار کے دوران اس وقت تک کی قیمت دکھانا ہوگی اور یہ بھی بتانا ہوگا کہ صارف سے زیادہ سے زیادہ کتنی رقم وصول کی جا سکتی ہے۔

آن لائن گیمز بھی اس قانون کے ہدف میں شامل ہیں، جو صارفین کو آگے بڑھنے کے لیے رقم خرچ کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ بچوں کے لیے آن لائن گیمز میں رقم ادا کر کے جیتنے یا اگلے درجے تک پہنچنے کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔

صارفین کی طرف سے مسلسل اسکرولنگ کی حوصلہ افزائی کرنے والے فیچرز، مثلاً ایک کے بعد ایک ویڈیو کے خودکار طور پر چلنے کے عمل کو بند کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔

جرمنی کی یونیورسٹی آف اوسنابروک سے وابستہ صارفین کے قانون اور ڈیجیٹل خدمات کے ماہر کرسٹوف بوش کے خیال میں صارفین کو ایسے فیچرز سے الگ ہونے کا اختیار دینا کافی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ مؤثر طریقہ یہ ہوگا کہ صارفین کو ان فیچرز کے استعمال کے لیے پہلے خود اپنی رضامندی دینا پڑے۔

بوش نے کہا، ''لیکن پھر ہمیشہ تناسب کا سوال پیدا ہوتا ہے۔ میرے خیال میں یہاں یورپی قانون ساز مختلف مفادات کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘۔

یہ متضاد مفادات خاص طور پر گیمز کی صنعت میں نمایاں ہیں، جہاں مختلف تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی مجوزہ پابندیاں گیمز بنانے والوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور آن لائن پلیئرز کے لیے انتخاب کے مواقع محدود کر سکتی ہیں۔

ویڈیو گیمز یورپ اور یورپی گیمز ڈویلپر فیڈریشن نے اس تجویز کو ''ناقابل عمل، بلاجواز اور غیر متناسب‘‘ قرار دیا ہے۔ ان دونوں تنظیموں کے مطابق بچوں کو ایسی سہولیات فروخت کرنے پر پابندی، جو انہیں جیتنے یا آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں، اتنی وسیع انداز میں لکھی گئی ہے کہ ''اس میں گیم کے اندر ہونے والی تقریباً ہر خریداری شامل ہو سکتی ہے۔‘‘۔

تاہم بوش اس دلیل سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کے بقول، ''اگر آپ کا کاروباری ماڈل نشہ آور ڈیزائن کے فیچرز پر مبنی ہے، تو شاید آپ کو اپنے کاروباری ماڈل پر نظرثانی کرنا ہو گی۔‘‘۔

یورپی پارلیمنٹ اور یونین کے رکن ممالک کی حکومتوں کی نمائندگی کرنے والی کونسل کو اب بھی اس قانون کے متن پر اتفاق کرنا اور اسے باضابطہ طور پر منظور کرنا ہو گا۔ تمام ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اس عمل کے دوران مجوزہ قانون میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان بھی ہے۔

مجوزہ قانون کے تحت اگر کوئی کمپنی اس کی خلاف ورزی کرتی ہے، تو یورپی یونین کو اس کمپنی کی عالمی سطح پر سالانہ آمدنی کے چھ فیصد تک کے برابر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
14 نومبر 2026•14 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

آبنائے ہرمز امریکہ پر دباؤ کے لیے تاحال اہم ایرانی ذریعہ

آبنائے ہرمز امریکہ پر دباؤ کے لیے تاحال اہم ایرانی ذریعہ۔

14 نومبر 2026•15 منٹ پہلے•طارق محمود چوہدری

سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

سہیل آفریدی : فائل فوٹو سہیل آفریدی، بابر سواتی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 9 ارکان اسمبلی کی حراست کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں۔

14 نومبر 2026•56 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

شکارپور صرافہ بازار میں دو دکانوں سے 12 سے 15 تولہ سونا چوری

علامتی تصویرشکارپور صرافہ بازار میں دو دکانوں سے 12 سے 15 تولہ سونا چوری ہوگیا۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•سید ذیشان حیدر

ڈوبتی کشتی بچانے کا واحد راستہ آئین پر عملدرآمد ہے، راجا ناصر عباس

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کا واحد راستہ بات چیت اور آئین پر عملدرآمد ہے۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پاکستان علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر انڈیا بھیجے گا

پاکستان علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر انڈیا بھیجے گا۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•حمزہ فاروق

دیہات میں سولر ڈیری فارمز کی مالک خواتین، جہاں شوہروں کی کمائی بھی بیویوں کے اکاؤنٹس میں آتی ہے

اس منصوبے کی خاص بات صرف یہ نہیں کہ ڈیری خواتین چلاتی ہیں۔