’’آئندہ سے مجھے صرف سینیٹر پکارا کرنا‘‘ تاریخی کامیابی کے بعد عبدل السید کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’’آئندہ سے مجھے صرف سینیٹر پکارا کرنا‘‘ تاریخی کامیابی کے بعد عبدل السید کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر ریپبلکن امیدوار مائک راجرز کو شکست دے کر امریکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔
- مشی گن سے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے افتتاحی بیان میں نومنتخب سینیٹر عبدل السید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاستدان نہیں بلکہ صرف ایک ڈاکٹر تھا۔
- انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ سیاست میں پیسہ چلتا ہے اور تم مقابلہ نہیں کر سکو گے، اور یہ کہ روایتی سیاست کا مقابلہ کرنا تمہارے بس کا کھیل نہیں ہے۔
- انہوں نے مزید کہا کہ مشی گن کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوامی جدوجہد سب کچھ تبدیل کر سکتی ہے، اور اپنی یہ کامیابی وہ عوام کے نام کرتے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر ریپبلکن امیدوار مائک راجرز کو شکست دے کر امریکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔ وہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان سینیٹر بن گئے ہیں۔
مشی گن سے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے افتتاحی بیان میں نومنتخب سینیٹر عبدل السید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاستدان نہیں بلکہ صرف ایک ڈاکٹر تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ سیاست میں پیسہ چلتا ہے اور تم مقابلہ نہیں کر سکو گے، اور یہ کہ روایتی سیاست کا مقابلہ کرنا تمہارے بس کا کھیل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشی گن کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوامی جدوجہد سب کچھ تبدیل کر سکتی ہے، اور اپنی یہ کامیابی وہ عوام کے نام کرتے ہیں۔
عبدل السید نے شکوہ کیا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، ان کے عقیدے اور نام کو نشانہ بنایا گیا، اور صدر ٹرمپ کی جانب سے الزامات کے باوجود انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین نے انہیں ہرانے کے لیے خطیر رقم خرچ کی لیکن مشی گن کے عوام نے خوف کے بجائے امید کو چن لیا۔
امریکی صدر کو کڑا پیغام دیتے ہوئے عبدل السید کا کہنا تھا "صدر ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ میرا نام پکارنے میں تمہیں مشکلات تھیں، اب آئندہ سے مجھے صرف سینیٹر پکارا کرو۔
انہوں نے واضح کیا کہ مزدوروں کی جنگ ان کی اپنی جنگ ہوگی اور وہ امریکا کی ترقی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔ ان کی توجہ اب اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔
نومنتخب سینیٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی اس فتح سے یہ پیغام جائے گا کہ امریکا ہر ایک کے لیے اتنا وسیع ہے کہ اس میں ہر پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سما سکتے ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ اس جیت سے ان تمام نوجوانوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی جنہوں نے سیاسی بیان بازی میں مسلم اور دیگر اقلیتی گروپس کو نشانہ بنتے دیکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس بار کے امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید سمیت کئی دیگر مسلم امیدوار بھی میدان میں اترے تھے جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



