اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہاں سرکاری اسکول کا تصور ہی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
- انہوں نے کہا ہے کہ لوگ مجبور ہو کر نجی اسکولوں کا رخ کرتے ہیں، تاہم نجی تعلیمی اداروں میں بھی درجہ بندی موجود ہے، جس کے باعث متوسط طبقہ پس کر رہ گیا ہے، اچھی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
- حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن انہیں سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں، ریاست اگر اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہی تو یہ جرم ہے۔
- انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ اختیارات کے حصول کے لیے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے، ہمارے دوست بھی ہمارے کاموں سے پریشان ہیں اور روز پوچھتے ہیں کہ ہم یہ کام کیسے کر رہے ہیں۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول کا افتتاح کر دیا۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہاں سرکاری اسکول کا تصور ہی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لوگ مجبور ہو کر نجی اسکولوں کا رخ کرتے ہیں، تاہم نجی تعلیمی اداروں میں بھی درجہ بندی موجود ہے، جس کے باعث متوسط طبقہ پس کر رہ گیا ہے، اچھی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن انہیں سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں، ریاست اگر اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہی تو یہ جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ اختیارات کے حصول کے لیے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے، ہمارے دوست بھی ہمارے کاموں سے پریشان ہیں اور روز پوچھتے ہیں کہ ہم یہ کام کیسے کر رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





