آئی سی سی نے اگلے ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دینا شروع کردی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آئی سی سی نے اگلے ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دینا شروع کردی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کرکٹ ویب سائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2028 میں شیڈول دونوں ٹی ٹونٹی ورلڈکپس کے درمیان صرف 11 دنوں کا وقفہ رکھا گیا۔
- پاکستان میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 7 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے۔
- رپورٹس کے مطابق ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 12 اور مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں۔
کرکٹ ویب سائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2028 میں شیڈول دونوں ٹی ٹونٹی ورلڈکپس کے درمیان صرف 11 دنوں کا وقفہ رکھا گیا ہے۔
پاکستان میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 7 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 12 اور مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
آئی سی سی نے اکتوبر میں ہونے والے اجلاس کے بعد اہم ایونٹس کی تاریخوں کو ممبر بورڈز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ مینز اینڈ و یمنز 2028 ورلڈکپس کے ونڈو کی تاریخوں کو بھی ممبر بورڈز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2029 ڈبلیو ٹی سی کا فائنل انگلینڈ میں 8 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ونڈو جون کی بجائے جولائی اور اگست کردی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2027 سے 2031 کے درمیان 12 مینز 7 ویمنز اور 5 انڈر19 کے ایونٹس شیڈول ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس کوالیفائرز جنوری اور فروری 2028 میں ہوں گے۔ اس سے قبل اولمپکس کوالیفائرز 2027 میں کروانے کی تجویز تھی۔ آئی سی سی نے اولمپکس کوالیفائرز کے وینیوز کو تاحال فائنل نہیں کیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



