آبنائے ہرمز امریکہ پر دباؤ کے لیے تاحال اہم ایرانی ذریعہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آبنائے ہرمز امریکہ پر دباؤ کے لیے تاحال اہم ایرانی ذریعہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حالانکہ خطرات کے باوجود تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں، تاہم یہ سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے، اس کا انحصار جزوی طور پر ایران کی ایسے حملوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت اور بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اس کی قیمت برداشت کرنے کی امریکی صلاحیت پر ہے۔
- فرانس میں مقیم ایرانی امور کے ماہر علی محمدی کا خیال ہے کہ ایران کا جغرافیائی محل وقوع اور اس کے زیر استعمال ہتھیار اسے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھنے کے قابل بناتے ہیں۔
- انہوں نے کہا، ''آبنائے ہرمز میں ایران کی محدود صلاحیت کا تعلق فوجی کے بجائے معاشی عوامل سے ہے، کیونکہ جنگ جاری رکھنے کے اس کی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
- یہ واضح نہیں کہ ایران اپنے حملے کب تک جاری رکھ سکتا ہے، کیونکہ اس کے ہتھیاروں کے ذخائر اور ان کی دوبارہ فراہمی کی صلاحیت کے بارے میں قابل اعتماد معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کے مسئلے کا صرف ایک حل ہے اور وہ جنگ کا خاتمہ ہے، جس کے ساتھ ایک دیرپا معاہدہ بھی ہو، جو مستقل سلامتی فراہم کرے۔
حالانکہ خطرات کے باوجود تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں، تاہم یہ سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے، اس کا انحصار جزوی طور پر ایران کی ایسے حملوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت اور بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اس کی قیمت برداشت کرنے کی امریکی صلاحیت پر ہے۔
فرانس میں مقیم ایرانی امور کے ماہر علی محمدی کا خیال ہے کہ ایران کا جغرافیائی محل وقوع اور اس کے زیر استعمال ہتھیار اسے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھنے کے قابل بناتے ہیں۔ تاہم ان کے نزدیک جنگ کے معاشی اخراجات تہران کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا، ''آبنائے ہرمز میں ایران کی محدود صلاحیت کا تعلق فوجی کے بجائے معاشی عوامل سے ہے، کیونکہ جنگ جاری رکھنے کے اس کی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘۔
یہ واضح نہیں کہ ایران اپنے حملے کب تک جاری رکھ سکتا ہے، کیونکہ اس کے ہتھیاروں کے ذخائر اور ان کی دوبارہ فراہمی کی صلاحیت کے بارے میں قابل اعتماد معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ اس اہم آبی گزرگاہ میں وقفے وقفے سے حملے کرنا اور اس آبنائے کو مکمل طور پر بند کر دینا دو مختلف صورتیں ہیں۔
محمدی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''اگر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنا ممکن ہو بھی تو یہ مستقل نہیں ہو گا، کیونکہ اس کی ایران کو بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ ایران اپنے اتحادیوں کی آبنائے ہرمز تک رسائی کو غیر معینہ مدت تک متاثر نہیں کر سکتا۔‘‘۔
محمدی کے مطابق جہاز رانی کو خطرے میں ڈال کر ایران تصادم کی قیمت بڑھا سکتا ہے اور مذاکرات میں دباؤ ڈالنے کی کوشش کر سکتا ہے، تاہم اس سے کامیابی یا رعایتیں حاصل ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ملتی۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر (یو کے ایم ٹی او) کی 6 نومبر کو جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29 اکتوبر سے 4 نومبر تک کے درمیان آبنائے ہرمز سے 325 جہاز گزرے۔ گزشتہ ہفتے یہ تعداد 277 تھی، جس میں تقریباً 17 فیصد اضافہ ہوا۔
تاہم یو کے ایم ٹی او کے اندازے کے مطابق یہ تعداد جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی تقریباً 65 فیصد کم ہے۔
ایرانی معیشت اور توانائی کے ماہر دالگا خاتینولو نے کہا کہ صرف بحری جہازوں کی تعداد سے توانائی کی فراہمی کی صورتحال واضح نہیں ہوتی، کیونکہ مال برداری کی مقدار اور استعمال ہونے والے راستے بھی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا، ''جنگ سے پہلے مشرق وسطیٰ روزانہ تقریباً 62 لاکھ بیرل پٹرولیم مصنوعات برآمد کرتا تھا۔ اب یہ مقدار تقریباً نصف رہ گئی ہے۔‘‘۔
انہوں نے کہا، ''ستمبر تک قطر اور متحدہ عرب امارات کی ایل این جی برآمدات جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد کم تھیں۔ اگرچہ کچھ بہتری آئی ہے، لیکن ان کی برآمدات بدستور شدید متاثر ہیں۔‘‘۔
خاتینولو نے کہا کہ توانائی کی برآمدات میں بحالی کے باوجود اب تک جاری عدم تحفظ کے باعث اخراجات میں کمی نہیں آئی۔
انہوں نے زور دیا، ''اگرچہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی تیل کی برآمدات جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں، لیکن جہاز رانی اور انشورنس کے اخراجات اب بھی بہت زیادہ ہیں۔‘‘۔
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے حالیہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے مشرقی ایشیا تک خام تیل لے جانے والے ایک بڑے ٹینکر کا اوسط مال برداری کا کرایہ سال کے آغاز میں 3.18 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر اکتوبر کے آخر میں 37.13 ڈالر فی بیرل ہو گیا، یعنی اس میں تقریباً 12 گنا اضافہ ہوا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ خام تیل دستیاب ہونے کے باوجود ایشیائی درآمد کنندگان کو زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
محمدی کے مطابق اخراجات میں کمی اور آبنائے ہرمز میں سلامتی پر تجارتی اعتماد بحال کرنے کے لیے صرف امریکی فوجی موجودگی کافی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ''آبنائے ہرمز کے مسئلے کا صرف ایک حل ہے اور وہ جنگ کا خاتمہ ہے، جس کے ساتھ ایک دیرپا معاہدہ بھی ہو، جو مستقل سلامتی فراہم کرے۔‘‘۔
خاتینولو نے بھی اسی خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کو امریکی تحفظ فراہم کرنے پر انحصار کرتے ہوئے تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ جائیں گی۔‘‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔




