اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا، فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کر دی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا، فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کر دی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- درخواست گزار مہناز نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی شادی 24 اکتوبر 1998 کو معمر رانا سے ہوئی تھی اور شادی کو 28 برس گزر چکے ہیں، ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
- درخواست میں کہا گیا کہ معمر رانا شراب پی کر ان پر تشدد کرتے اور گالیاں دیتے ہیں، وہ بیٹیوں کے سامنے بھی گالم گلوچ کرتے ہیں۔
- مہناز نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ معمر رانا گھر کے اخراجات برداشت نہیں کر رہے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز نے لاہور کی فیملی کورٹ سے خلع لے لیا، عدالت نے مہناز کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر۔
درخواست میں کہا گیا کہ معمر رانا شراب پی کر ان پر تشدد کرتے اور گالیاں دیتے ہیں، وہ بیٹیوں کے سامنے بھی گالم گلوچ کرتے ہیں۔ ان کے رویے کے باعث بیٹیوں کو بھی مبینہ طور پر ذہنی اذیت اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔
مہناز نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ معمر رانا گھر کے اخراجات برداشت نہیں کر رہے۔ اہل خانہ نے ان کے رویے میں بہتری لانے کی متعدد کوششیں کیں، تاہم انھوں نے انکار کر دیا۔
پاکستان میں طلاق اور خلع کا بڑھتا ہوا رجحان، اصل وجہ کیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ معمر رانا کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتیں، اس لیے انھیں خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔ عدالت نے مہناز کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طاہر محمود
سینئر سب ایڈیٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



