امریکا کی آبنائے ہرمز میں سمندری ڈرون تباہ کرنے کے ایرانی دعوے کی تردید

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا کی آبنائے ہرمز میں سمندری ڈرون تباہ کرنے کے ایرانی دعوے کی تردید"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کے تمام بغیر پائلٹ بحری جہازوں کا حساب موجود ہے، جن میں جدید سمندری ڈرونز کا ایک اسکواڈرن بھی شامل ہے، جو سینٹ کام کی دفاعی حکمتِ عملی کے تحت آبنائے ہرمز میں گشت کر رہا ہے۔
- ایران نے آبنائے ہرمز میں دشمن۔
- اس سے قبل ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں سرگرم امریکی سمندری ڈرون کو تباہ کر دیا ہے، تاہم ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مذکورہ سمندری ڈرون سے متعلق تفصیلات و شناخت ظاہر نہیں کی گئیں۔
- دریں اثناء ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 آئل ٹینکرز ان علاقوں سے گزرنے کے بعد بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جنہیں ایران ممنوعہ قرار دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون تباہ کرنے سے متعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے دعوے کی تردید کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کے تمام بغیر پائلٹ بحری جہازوں کا حساب موجود ہے، جن میں جدید سمندری ڈرونز کا ایک اسکواڈرن بھی شامل ہے، جو سینٹ کام کی دفاعی حکمتِ عملی کے تحت آبنائے ہرمز میں گشت کر رہا ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں دشمن۔
اس سے قبل ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں سرگرم امریکی سمندری ڈرون کو تباہ کر دیا ہے، تاہم ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مذکورہ سمندری ڈرون سے متعلق تفصیلات و شناخت ظاہر نہیں کی گئیں۔
دریں اثناء ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 آئل ٹینکرز ان علاقوں سے گزرنے کے بعد بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جنہیں ایران ممنوعہ قرار دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ انہوں نے 2 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے ممنوعہ راستوں کے ذریعے گزرنے کی کوشش کے دوران روکا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



