اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سِم کے بغیر بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت متعارف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سِم کے بغیر بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت متعارف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صارفین اپنے بین الاقوامی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے رجسٹریشن کرا کے IBAN کا حامل باقاعدہ بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔
- یہ سہولت پاکستان اوریجن کارڈ، نائیکوپ یا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے اہل پاکستانیوں کے لیے دستیاب ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): جے ایس بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم زندگی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ’زندگی اوورسیز اکاؤنٹس‘ متعارف کرادیا جس کے ذریعے اہل پاکستانی بغیر پاکستانی موبائل نمبر یا بینک برانچ جائے، ڈیجیٹل طور پر پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول اور چلا سکیں گے۔
صارفین اپنے بین الاقوامی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے رجسٹریشن کرا کے IBAN کا حامل باقاعدہ بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ زندگی ایپ کے ذریعے وہ اہلِ خانہ کی مالی معاونت، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی اور پاکستان میں رقوم کی منتقلی سمیت دیگر مالی معاملات بھی انجام دے سکیں گے۔
یہ سہولت پاکستان اوریجن کارڈ، نائیکوپ یا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے اہل پاکستانیوں کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین متعلقہ ضوابط کے مطابق نان ریزیڈنٹ اکاؤنٹ ریپیٹری ایبل یا نان ریزیڈنٹ اکاؤنٹ نان ریپیٹری ایبل میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



