اپر کوہستان اسکینڈل: گرفتار ملزم محمد ایاز 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اپر کوہستان اسکینڈل: گرفتار ملزم محمد ایاز 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- احتساب جج حامد مغل نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست کی سماعت۔
- نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم محمد ایاز مانسہرہ کوہستان اسکینڈل میں نامزد ہونے کے بعد روپوش تھا۔
- نیب ذرائع کے مطابق ملزم محمد ایاز پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائی کے اثاثے اپنے نام پر رکھے۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد ایاز کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو نیب کے حوالے کردیا۔
احتساب جج حامد مغل نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم محمد ایاز مانسہرہ کوہستان اسکینڈل میں نامزد ہونے کے بعد روپوش تھا۔ ملزم داسو برانچ کے سابق بینک کیشئر ریاض کا بھائی ہے، جس پر قومی خزانے سے 11 ارب روپے سے زائد کی رقم میں غبن کا الزام۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزم محمد ایاز پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائی کے اثاثے اپنے نام پر رکھے۔ ملزم سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جس پر عدالت نے اسے 7 روز کے لیے نیب کے حوالے کردیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



