ایرانی حملوں سے 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایرانی حملوں سے 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کے دعووں کے برعکس ایرانی حملوں میں امریکی تنصیبات کی تباہی کی پول کھول دی ہے۔
- اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایران نے جنگ کے پہلے 6 ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچایا، جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔
- وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام سے انٹرویوز کے ذریعے فوجی اڈوں کی تباہی کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ایرانی حملوں میں صرف ابتدائی 2 ہفتوں میں ہی 119عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔
- رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، اس دوران 15 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالرز سے زائد خرچ ہوں گے۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): واشنگٹن (یکم نومبر 2026): امریکی اخبار نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملوں سے اب تک 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کے دعووں کے برعکس ایرانی حملوں میں امریکی تنصیبات کی تباہی کی پول کھول دی ہے۔
اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایران نے جنگ کے پہلے 6 ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچایا، جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔
وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام سے انٹرویوز کے ذریعے فوجی اڈوں کی تباہی کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ایرانی حملوں میں صرف ابتدائی 2 ہفتوں میں ہی 119عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، اس دوران 15 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالرز سے زائد خرچ ہوں گے۔
اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران سے اس نقصان کے بعد امریکا خطے میں فوجی موجودگی محدود کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



