ایران جنگ کی وجہ سےامریکا میں بہت زیادہ مہنگائی ہوئی، ڈیموکریٹک رکن کانگریس

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران جنگ کی وجہ سےامریکا میں بہت زیادہ مہنگائی ہوئی، ڈیموکریٹک رکن کانگریس"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کانگریس مین سہاس صبرامنیم نے جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ وہ ریاست ورجینیا سے کانگریس کے دوبارہ امیدوار ہیں۔
- انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس جیتے تو امریکی عوام کو اولیت دیں گے، بدقسمتی سے ٹرمپ انتظامیہ قانونی امیگرینٹس کیخلاف اقدامات کررہی۔
- سہاس صبرامنیم کا کہنا تھا کہ 20 سال سےورک ویزا پر کام کرنیوالوں کو بھی گرین کارڈ نہیں دیے جارہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس سہاس صبرامنیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جنگ ختم کی جانی چاہیے تاکہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے، ہیلتھ کئیر بہتر بنانے اور ہاوسنگ آسان بنانے میں صرف۔
کانگریس مین سہاس صبرامنیم نے جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ وہ ریاست ورجینیا سے کانگریس کے دوبارہ امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس جیتے تو امریکی عوام کو اولیت دیں گے، بدقسمتی سے ٹرمپ انتظامیہ قانونی امیگرینٹس کیخلاف اقدامات کررہی۔
سہاس صبرامنیم کا کہنا تھا کہ 20 سال سےورک ویزا پر کام کرنیوالوں کو بھی گرین کارڈ نہیں دیے جارہے۔
رکن کانگریس نے کہا کہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس کے مسائل ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ آئس محکمہ اپنی حد سے تجاوز کرے۔
ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے مزید کہا کہ امیگریشن نظام میں جامع اصلاحات ہونی چاہیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



