ایران میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو انسٹاگرام پوسٹ پر 5 سال قید اور موت کی سزا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو انسٹاگرام پوسٹ پر 5 سال قید اور موت کی سزا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امیر حسین موسوی سوشل میڈیا پر اپنے اصل نام کے بجائے ’’جیمز بی دین‘‘ اور ’’جیمز بی ڈین‘‘ کے نام سے سرگرم تھا۔
- انھیں شناخت کے بعد 18 دسمبر 2024 کو تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جزیرہ کیش جانے کی تیاری کررہے تھے۔
- ملزم کے وکیل رضا شفاخواہ نے بتایا کہ ایران کی انقلابی عدالت نے انھیں ’’زمین میں فساد‘‘ کے الزام میں سزائے موت دی۔
- ان کی بہن سعیدہ موسوی نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا اور اپنے بھائی کی جان بچانے کے لیے سزا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران میں سوشل میڈیا پر سرگرم امیرحسین موسوی کو ایکس اور انسٹاگرام پر سرگرمیوں کے باعث سزائے موت سنا دی گئی اور ساتھ ہی ملزم کو پانچ سال قید بھی کاٹنا ہوگی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امیر حسین موسوی سوشل میڈیا پر اپنے اصل نام کے بجائے ’’جیمز بی دین‘‘ اور ’’جیمز بی ڈین‘‘ کے نام سے سرگرم تھا۔
ملزم کے وکیل رضا شفاخواہ نے بتایا کہ ایران کی انقلابی عدالت نے انھیں ’’زمین میں فساد‘‘ کے الزام میں سزائے موت دی۔ ان کے خلاف 5 سال قید کی سزا مذہبی مقدسات کی توہین کے الزام میں سنائی گئی۔
ان کی بہن سعیدہ موسوی نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا اور اپنے بھائی کی جان بچانے کے لیے سزا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



