ایران کا آبنائے ہُرمُز کھولنے کیلئے امریکا سے ایک بار پھر اسلام آباد میمورنڈم پر عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کا آبنائے ہُرمُز کھولنے کیلئے امریکا سے ایک بار پھر اسلام آباد میمورنڈم پر عملدرآمد کا مطالبہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا وہ پابندیاں واپس لے، جو اس نے اسلام آباد میمورنڈم کے بعد ایران پر لگائی ہیں۔
- عباس عراقچی نے ایران کے قطر میں موجود اثاثوں سمیت تمام منجمد اثاثوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔
- ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ اگر امریکی صدر نے ایک بار پھر خطے میں دھمکیوں اور اسرائیل کو اکسانے کے ذریعے کوئی نئی مہم جوئی کی تو جنگ کی آگ وسیع علاقے تک پھیل جائے گی اور پھر اس جنگ کا اختتام امریکی صدر کے اختیار میں نہیں ہو گا۔
- انہوں نے بتایا کہ قطری فریق نے ایرانی تجاویز پر عمل درآمد کی مدت سات دن سے کم کر کے پانچ دن کرنے کا کہا تھا، بات چیت کے نتیجے میں اب ان تجاویز پر عملدرآمد کی مدت کم ہو کر دو دن رہ گئی ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): ایران نے آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے امریکا سے ایک بار پھر اسلام آباد میمورنڈم کے نکات پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا وہ پابندیاں واپس لے، جو اس نے اسلام آباد میمورنڈم کے بعد ایران پر لگائی ہیں۔ خطے میں امریکی افواج کی تعداد کم کرے اور تیل کی تجارت پر دی گئی چھوٹ بحال کرے۔
عباس عراقچی نے ایران کے قطر میں موجود اثاثوں سمیت تمام منجمد اثاثوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔
ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ اگر امریکی صدر نے ایک بار پھر خطے میں دھمکیوں اور اسرائیل کو اکسانے کے ذریعے کوئی نئی مہم جوئی کی تو جنگ کی آگ وسیع علاقے تک پھیل جائے گی اور پھر اس جنگ کا اختتام امریکی صدر کے اختیار میں نہیں ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ قطری فریق نے ایرانی تجاویز پر عمل درآمد کی مدت سات دن سے کم کر کے پانچ دن کرنے کا کہا تھا، بات چیت کے نتیجے میں اب ان تجاویز پر عملدرآمد کی مدت کم ہو کر دو دن رہ گئی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی حکام کا قطر میں امریکی فریق سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایران امریکا براہِ راست مذاکرات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، جے ڈی وینس کے پیغام کا جائزہ لیا ہے۔ مذاکرات کے براہ راست یا بالواسطہ ہونے کا فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی شرائط ماننے کے بعد ہی کریں گے۔
اس سے پہلے قطر کے ایک اخبار نے خبر دی تھی کہ تہران واشنگٹن رابطوں میں پیش رفت ہوئی ہے بہت جلد ایک امریکی وفد دوحا پہنچنے والا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



