ایران کیخلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، عراقچی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کیخلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، عراقچی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تہران میں تقریب سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے۔
- انہوں نے کہا کہ امریکا سےجنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری۔
- عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا سے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا، خطےمیں کسی ایک جگہ جنگ اور تنازعات ہوں تو خطے کا پُرامن ہونا ممکن نہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
تہران میں تقریب سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سےجنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا سے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا، خطےمیں کسی ایک جگہ جنگ اور تنازعات ہوں تو خطے کا پُرامن ہونا ممکن نہیں۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصورجواب دیا جائے گا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ جب تک امریکا اپنے توڑے وعدے پورے نہیں کرتا، امریکی دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



