ایران کے خلاف حملوں کے لیے اسرائیلی فضائیہ نے مشقوں کا آغاز کر دیا، اسرائیلی میڈیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کے خلاف حملوں کے لیے اسرائیلی فضائیہ نے مشقوں کا آغاز کر دیا، اسرائیلی میڈیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں جنگی طیاروں نے شام اور عراق کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب پروازیں کیں۔
- رپورٹ میں اسرائیلی سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے تاحال ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
- اخبار کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بھی ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے منصوبے صدر ٹرمپ کو پیش کرچکے ہیں، تاہم امریکا کی جانب سے فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
- اس دوران امریکی فوج کے 10 ٹرانسپورٹ طیارے گزشتہ چند روز میں اسرائیلی فوجی اڈوں پر پہنچے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسرائیل نے ایران کے ساتھ ممکنہ طور پر ایک اور جنگ چھڑنے کے خدشے کے پیش نظر اپنی عسکری سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے دفاعی اقدامات کے ساتھ ممکنہ حملوں کی حکمت عملی پر بھی کام مکمل کرلیا ہے اور اب عملی مشقوں کے ذریعے جنگی تیاریوں کو جانچا جا رہا ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں جنگی طیاروں نے شام اور عراق کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب پروازیں کیں۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد ایران پر ممکنہ فضائی حملوں کے لیے راستوں اور آپریشنل منصوبہ بندی کی مشق کرنا تھا۔
رپورٹ میں اسرائیلی سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے تاحال ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ لائحہ عمل فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھتے ہیں یا اسرائیل کے ساتھ مل کر نئی فوجی کارروائیوں کی منظوری دیتے ہیں۔
اخبار کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بھی ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے منصوبے صدر ٹرمپ کو پیش کرچکے ہیں، تاہم امریکا کی جانب سے فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
اس دوران امریکی فوج کے 10 ٹرانسپورٹ طیارے گزشتہ چند روز میں اسرائیلی فوجی اڈوں پر پہنچے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان طیاروں کے ذریعے خطے میں فوجی سازوسامان اور دیگر ضروری وسائل کی ترسیل کی جا رہی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



