ایف بی آر 4 ماہ کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 96 ارب کمی کا انکشاف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایف بی آر 4 ماہ کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 96 ارب کمی کا انکشاف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایف بی آر ذرائع کے مطابق اکتوبر 2026 میں ٹیکس وصولیوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 129 ارب روپے کے شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر2026)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر96ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے سامنے کا انکشاف ہوا ہے۔
- ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کی طرف سے مجموعی طور پر77 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
- ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اکتوبر 2026 کے دوران ہدف کے مقابلے میں ایک ہزار 3 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جبکہ اس مدت کے لیے مقررہ ہدف ایک ہزار 132 ارب روپے تھا، اس لحاظ سے اکتوبر 2026 میں پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں میں صرف 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اکتوبر 2026 اور رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا اور مذکورہ 4 ماہ کے دوران 96 ارب روپے شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اکتوبر 2026 میں ٹیکس وصولیوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 129 ارب روپے کے شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر2026)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر96ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے سامنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کی طرف سے مجموعی طور پر77 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اکتوبر 2026 کے دوران ہدف کے مقابلے میں ایک ہزار 3 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جبکہ اس مدت کے لیے مقررہ ہدف ایک ہزار 132 ارب روپے تھا، اس لحاظ سے اکتوبر 2026 میں پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں میں صرف 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



