ایف بی آئی کا شمالی کورین ہیکرز پر 40 کروڑ ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایف بی آئی کا شمالی کورین ہیکرز پر 40 کروڑ ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے ہیکرز نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے افراد کی شناخت اور معلومات حاصل کر کے 40 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی ہے۔
- ایف بی آئی کے سائبر ڈویژن کے ڈائریکٹر بریٹ لیتھرمن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت اپنے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام کی مالی معاونت کے لیے بڑے پیمانے پر کرپٹو کرنسی کی چوری سے حاصل ہونے والی رقم پر انحصار کرتی ہے، گزشتہ چند برسوں کے دوران اربوں ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی جا چکی ہے۔
- امریکی حکام کے مطابق ہیکرز کی تازہ ترین کارروائی جسے ’فیس اسٹیلر (FaceStealer)‘ کا نام دیا گیا ہے، اس میں خاص طور پر کرپٹو کرنسی اور ویب تھری (Web3) کے شعبوں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
- رپورٹ کے مطابق اوپن سورس سافٹ ویئر کی تیاری اور دیکھ بھال کرنے والے افراد اس مہم کا خاص ہدف ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز پر جعلی ملازمت کے انٹرویوز اور ویڈیو کالز کے ذریعے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کی نئی کارروائی کا الزام عائد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے ہیکرز نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے افراد کی شناخت اور معلومات حاصل کر کے 40 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی ہے۔
ایف بی آئی کے سائبر ڈویژن کے ڈائریکٹر بریٹ لیتھرمن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت اپنے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام کی مالی معاونت کے لیے بڑے پیمانے پر کرپٹو کرنسی کی چوری سے حاصل ہونے والی رقم پر انحصار کرتی ہے، گزشتہ چند برسوں کے دوران اربوں ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی جا چکی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ہیکرز کی تازہ ترین کارروائی جسے ’فیس اسٹیلر (FaceStealer)‘ کا نام دیا گیا ہے، اس میں خاص طور پر کرپٹو کرنسی اور ویب تھری (Web3) کے شعبوں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوپن سورس سافٹ ویئر کی تیاری اور دیکھ بھال کرنے والے افراد اس مہم کا خاص ہدف ہیں۔
ایف بی آئی اور امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق فیس اسٹیلر سے وابستہ ہیکرز جعلی یا ہیک کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ممکنہ متاثرین سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں زوم، مائیکرو سافٹ ٹیمز اور گوگل میٹ کے جعلی ورژنز پر ویڈیو کال میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
اس کے بعد ہیکرز ویڈیو کال کے دوران متاثرہ شخص کے کسی شناسا فرد کی پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو چلاتے ہیں، تاکہ گفتگو حقیقی معلوم ہو، تاہم اس دوران آڈیو میں خرابی ظاہر کی جاتی ہے، بعد ازاں متاثرہ شخص کی اسکرین پر ایک پیغام نمودار ہوتا ہے، جس میں آڈیو کی خرابی دور کرنے کے لیے ایک لنک پر کلک کرنے کو کہا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق لنک پر کلک کرتے ہی متاثرہ شخص کی ڈیوائس میں نقصان دہ سافٹ ویئر (مالویئر) ڈاؤن لوڈ ہو جاتا ہے، جس کے ذریعے ہیکرز اس کی رابطہ فہرست اور مختلف ایپلی کیشنز تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں، اس طرح ممکنہ متاثرین کا دائرہ مزید وسیع ہو جاتا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہیکرز ان ویڈیو کالز کو خفیہ طور پر ریکارڈ بھی کرتے ہیں اور بعد ازاں ان ریکارڈنگز کو نئے متاثرین کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ایف بی آئی نے فیس اسٹیلر کو سوشل انجینئرنگ پر مبنی ایک انتہائی مؤثر فراڈ قرار دیا ہے، جو کمپیوٹر کے شعبے میں تجربہ رکھنے والے اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی محتاط صارفین کو بھی دھوکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے بھی کچھ اسی طرح کے انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہیکرز نے جعلی ملازمت کے انٹرویوز کے ذریعے کمپنی سے ریکارڈ 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز (4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ) مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی تھی۔
امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بائننس پر ہونے والے اس سائبر حملے، جسے اب تک کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی چوری قرار دیا جا رہا ہے، اس کا الزام شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز پر عائد کیا ہے، جبکہ پیانگ یانگ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





