این سی سی آئی اے کراچی میں بھرتی کیلئے جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "این سی سی آئی اے کراچی میں بھرتی کیلئے جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کے دوران جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
- حکام کے مطابق یہ کارروائی منگل 3 نومبر کو این سی سی آئی اے کی جاری بھرتی کے عمل کے دوران رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب چوکنڈی قبرستان کے اطراف کی گئی، جہاں ملزم وہاں آنے والے امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کر رہا تھا۔
- تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومتِ سندھ کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ہے، جو عبداللہ گوٹھ میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے اور مبینہ طور پر اسی آڑ میں امیدواروں کو جعلی سرٹیفکیٹس فراہم کرنے میں ملوث تھا۔
- این سی سی آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کے دوران جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی منگل 3 نومبر کو این سی سی آئی اے کی جاری بھرتی کے عمل کے دوران رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب چوکنڈی قبرستان کے اطراف کی گئی، جہاں ملزم وہاں آنے والے امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کر رہا تھا۔
تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومتِ سندھ کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ہے، جو عبداللہ گوٹھ میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے اور مبینہ طور پر اسی آڑ میں امیدواروں کو جعلی سرٹیفکیٹس فراہم کرنے میں ملوث تھا۔
این سی سی آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



