بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
کاروبار•1 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 6:35
🇬🇧 English

بائنانس سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کی کرپٹوکرنسی کی تاریخی چوری، الزام کس پر ہے؟

حمزہ فاروقتجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگار
بائنانس سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کی کرپٹوکرنسی کی تاریخی چوری، الزام کس پر ہے؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بائنانس سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کی کرپٹوکرنسی کی تاریخی چوری، الزام کس پر ہے؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • حملے کے بعد بائنانس نے صارفین کی جانب سے رقوم نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی، تاہم کمپنی نے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
  • برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی بلاک چین تجزیاتی اداروں نے اس سائبر حملے کا ذمہ دار شمالی کوریا کو قرار دیا ہے۔
  • ہیکرز نے 20 منٹ میں اربوں ڈالر کیسے چرائے؟
  • امریکی تجزیاتی اداروں ٹی آر ایم لیبز اور چین اینالیسس کے مطابق چوری کا بڑا حصہ جمعرات کی رات محض 20 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): دنیا کی سب سے بڑی کرپٹوکرنسی ایکسچینج بائنانس سے ہیکرز نے 6.3 ارب ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چوری کر لیے ہیں، جسے کرپٹو انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے بڑی ہیکنگ قرار دیا جا رہا ہے۔

حملے کے بعد بائنانس نے صارفین کی جانب سے رقوم نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی، تاہم کمپنی نے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی بلاک چین تجزیاتی اداروں نے اس سائبر حملے کا ذمہ دار شمالی کوریا کو قرار دیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں کرپٹو مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی اور بٹ کوائن سمیت بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتیں گر گئیں۔

ہیکرز نے 20 منٹ میں اربوں ڈالر کیسے چرائے؟

امریکی تجزیاتی اداروں ٹی آر ایم لیبز اور چین اینالیسس کے مطابق چوری کا بڑا حصہ جمعرات کی رات محض 20 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا۔

ٹی آر ایم لیبز کا کہنا ہے کہ ہیکرز بائنانس کے زیرِ استعمال ڈیجیٹل والیٹس سے رقوم اپنے کنٹرول میں موجود والیٹس میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ادارے نے حملے کو شمالی کوریا کے اعلیٰ سطح کے ہیکنگ یونٹ سے منسوب کیا ہے، جبکہ دونوں تجزیاتی اداروں نے شمالی کوریا کے ملوث ہونے پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ طریقہ کار 2025 میں کرپٹو ایکسچینج بائی بٹ پر ہونے والے بڑے سائبر حملے سے بھی مماثلت رکھتا ہے، جس کا ذمہ دار امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے شمالی کوریا کو قرار دیا تھا۔

بائنانس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے کا آغاز ممکنہ طور پر کمپنی کے ایک انجینیئر کے لیپ ٹاپ ہیک ہونے سے ہوا۔ اس کے ذریعے ہیکرز کو کمپنی کے ایک نظام تک رسائی ملی اور وہ غیر مجاز طریقے سے رقوم منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کمپنی کی سکیورٹی ٹیم متاثرہ کمپیوٹر کے ذریعے حملے کے پورے طریقہ کار کا سراغ لگا رہی ہے۔ بائنینس کے مطابق تحقیقات کے دوران سکیورٹی میں نقب لگنے کے مزید مقامات بھی سامنے آئے ہیں۔

ماؤنٹ گوکس کرپٹو ایکسچینج کے سابق سربراہ مارک کارپیلز کے مطابق ممکنہ طور پر ہیکرز بائنانس کے کم از کم دو ڈیجیٹل والیٹس کی پرائیویٹ کیز تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بائنانس کے مطابق اب تک تقریباً تین ارب ڈالر مالیت کے چوری شدہ اثاثوں کا سراغ لگا کر انہیں منجمد کیا جا چکا ہے۔ ان میں بڑی تعداد سٹیبل کوائنز کی ہے۔

سٹیبل کوائن جاری کرنے والی کمپنی ٹیتر نے تقریباً ایک ارب 57 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کیے، جبکہ سرکل نے 80 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے منجمد کرنے کی تصدیق۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل نے بھی اثاثوں کی تحویل فراہم کرنے والے ادارے بِٹ گو کے ساتھ مل کر رقوم منجمد کرنے میں کردار ادا کیا۔ بائننس کی شریک بانی یی ہی کے مطابق کرپٹو کمپنی رپل نے بھی تقریباً 20 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کیے ہیں۔

بائننس کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ اثاثوں کی واپسی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے اور آئندہ 45 گھنٹوں میں صارفین کے لیے رقوم نکلوانے کی سہولت بحال ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں اور چوری سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کمپنی اپنے وسائل سے کرے گی۔

کرپٹو مارکیٹ میں مندی، بٹ کوائن چھ ہفتوں کی کم ترین سطح۔

حملے کی خبر سامنے آنے کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں نمایاں مندی دیکھی گئی۔ بٹ کوائن کی قیمت چھ ہفتوں کی کم ترین سطح 76 ہزار 368 ڈالر تک گر گئی، جبکہ ایتھر کی قیمت تین فیصد سے زائد کمی کے بعد دو ماہ کی کم ترین سطح 2 ہزار 178 ڈالر پر پہنچ گئی۔

بائننس کا اپنا ڈیجیٹل ٹوکن بی این بی بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ فیصد کمی کے بعد 709.70 ڈالر پر آ گیا۔

اس واقعے کے اثرات کرپٹو کمپنیوں کے حصص پر بھی پڑے۔ کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس کے حصص میں 4.8 فیصد، جبکہ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی سٹریٹیجی کے حصص میں تقریباً چھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

بائنانس کے سکیورٹی فنڈ سے بھی بڑا نقصان۔

بائننس کے دنیا بھر میں 33 کروڑ 50 لاکھ رجسٹرڈ صارفین ہیں اور کمپنی کی 2025 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس کے زیرِ تحویل اثاثوں کی مالیت تقریباً 162.8 ارب ڈالر تھی۔

کمپنی نے صارفین کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کا بٹ کوائن ریزرو بھی قائم کر رکھا ہے، تاہم موجودہ حملے میں چوری ہونے والی رقم اس فنڈ سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ٹی آر ایم لیبز کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 150 سائبر حملوں میں مجموعی طور پر 2.9 ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری ہوئی تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بائننس پر ہونے والا یہ حملہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید متاثر کر سکتا ہے اور مرکزی کرپٹو ایکسچینجز پر رکھے گئے ڈیجیٹل اثاثوں کی سکیورٹی سے متعلق خدشات بڑھا سکتا ہے۔

حمزہ فاروق

تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگار

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•30 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•30 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔