برآمد کنندہ ایس ایم ایز کیلئے بڑی مراعات، وزیراعظم نے 80 فیصد برآمدات کی شرط ختم کردی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "برآمد کنندہ ایس ایم ایز کیلئے بڑی مراعات، وزیراعظم نے 80 فیصد برآمدات کی شرط ختم کردی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اجلاس کو ایس ایم ایز کے نمائندوں کے ساتھ حالیہ مشاورت اور ان کے درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
- بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت برآمدات کے شعبے سے وابستہ ایس ایم ایز کی تعداد تقریباً 17 ہزار ہے۔
- وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم ایز کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم ہدایات جاری کیں۔
- وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے برآمد کنندگان کو طویل مدتی فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ 80 فیصد برآمدات کی لازمی شرط ختم کی جائے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت برآمدات سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس کو ایس ایم ایز کے نمائندوں کے ساتھ حالیہ مشاورت اور ان کے درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت برآمدات کے شعبے سے وابستہ ایس ایم ایز کی تعداد تقریباً 17 ہزار ہے۔ ان مشاورتی نشستوں میں ٹیکسز کی شرح، زیرِ التوا ریفنڈز اور صوبائی محصولات جیسے اہم مسائل تفصیلی طور پر زیرِ بحث آئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم ایز کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے برآمد کنندگان کو طویل مدتی فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ 80 فیصد برآمدات کی لازمی شرط ختم کی جائے۔
انہوں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز اور برآمد کنندگان کے لیے جاری کردہ رعایتی فنانسنگ اسکیم پر کسی بھی بینک کو عمل درآمد سے انحراف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم نے برآمد کنندگان کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید لیبارٹریز کے قیام کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ایکریڈیٹیشن کے معیار، لیبارٹریز کی توسیع اور دیگر ضابطہ جاتی طریقہ کار کو مزید بہتر اور آسان بنایا جائے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ان کی استعداد کار میں اضافے اور کاروبار کے وسیع فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



