بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
بین الاقوامی•3 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:00
🇬🇧 English

بیوی کو نشہ آور ادویات دے کر اجنبی مردوں سے ریپ کروانے والا شخص ’دوہری زندگی‘ گزار رہا تھا

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
بیوی کو نشہ آور ادویات دے کر اجنبی مردوں سے ریپ کروانے والا شخص ’دوہری زندگی‘ گزار رہا تھا
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بیوی کو نشہ آور ادویات دے کر اجنبی مردوں سے ریپ کروانے والا شخص ’دوہری زندگی‘ گزار رہا تھا"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جیوری کو بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون، جو یہ سمجھتی تھیں کہ انھوں نے نو برس سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا، درحقیقت اپنے شوہر اور اجنبی مردوں کے ایک گروہ کے ہاتھوں بار بار نشہ آور ادویات دیے جانے کے بعد ریپ کا نشانہ بنتی رہی تھیں۔
  • استغاثہ کے مطابق یہ ایسے افراد تھے جن کی ’اخلاقی پستی کی کوئی حد نہیں تھی۔
  • استغاثہ کے مطابق ان کے شوہر ’دوہری زندگی‘ گزار رہے تھے اور وہ باقاعدگی سے اپنی بیوی کو مختلف ادویات کی مدد سے ایسا ’نشہ‘ دیتے تھے جس سے وہ اپنے ساتھ ہونے والے ریپ اور جنسی بدسلوکی سے ’مکمل طور پر بے خبر‘ رہتی تھیں۔
  • خاتون کے شوہر اور چار دیگر مرد پہلے ہی متعدد جرائم کا اعتراف کر چکے ہیں، تاہم دیگر نو ملزمان، جو تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں، کے خلاف مقدمے کی سماعت مانچسٹر منشل سٹریٹ کراؤن کورٹ میں شروع ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): انتباہ: اس رپورٹ میں ایسی تفصیلات شامل ہیں جو قارئین کے لیے تکلیف کا باعث ہو سکتی ہیں۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جیوری کو بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون، جو یہ سمجھتی تھیں کہ انھوں نے نو برس سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا، درحقیقت اپنے شوہر اور اجنبی مردوں کے ایک گروہ کے ہاتھوں بار بار نشہ آور ادویات دیے جانے کے بعد ریپ کا نشانہ بنتی رہی تھیں۔

استغاثہ کے مطابق یہ ایسے افراد تھے جن کی ’اخلاقی پستی کی کوئی حد نہیں تھی۔‘۔

استغاثہ کے مطابق ان کے شوہر ’دوہری زندگی‘ گزار رہے تھے اور وہ باقاعدگی سے اپنی بیوی کو مختلف ادویات کی مدد سے ایسا ’نشہ‘ دیتے تھے جس سے وہ اپنے ساتھ ہونے والے ریپ اور جنسی بدسلوکی سے ’مکمل طور پر بے خبر‘ رہتی تھیں۔

خاتون کے شوہر اور چار دیگر مرد پہلے ہی متعدد جرائم کا اعتراف کر چکے ہیں، تاہم دیگر نو ملزمان، جو تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں، کے خلاف مقدمے کی سماعت مانچسٹر منشل سٹریٹ کراؤن کورٹ میں شروع ہو گئی ہے۔

استغاثہ کی جانب سے ابتدائی دلائل دیتے ہوئے لوئز اوکلے کے سی نے کہا کہ خاتون اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن تھیں، تاہم ’ان کی دنیا اس وقت بدل گئی جب پولیس نے ان کے گھر کے دروازے پر دستک دی۔‘۔

مقدمے کے آغاز سے قبل ٹرائل جج مورس گرین نے جیوری کو خبردار کیا کہ انھیں ایسے شواہد دیکھنے ہوں گے جو ’صدمے اور غصے‘ کے جذبات پیدا کر سکتے ہیں۔

اوکلے نے مقدمے کا آغاز کرتے ہوئے جیوری کو ایسی ویڈیوز دکھائیں جن میں ساٹھ برس کی عمر کی ایک خاتون کو، استغاثہ کے مطابق، بے ہوشی کی حالت میں ریپ اور جنسی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

جیوری نے سنا کہ شوہر اور متاثرہ خاتون بظاہر ایسا جوڑا نظر آتے تھے جو ریٹائرمنٹ کے منتظر تھے اور ’مصروف زندگی گزارتے تھے، اپنے گھر اور باغ سے لطف اندوز ہوتے تھے، خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے تھے، بیرونِ ملک تعطیلات مناتے تھے، اور یہ سب کچھ ایک ساتھ کرتے تھے۔‘۔

تاہم اوکلے نے کہا کہ شوہر، جن کی عمر بھی ساٹھ برس سے زائد ہے اور جن کی شناخت ان کی بیوی کے قانونی حقِ گمنامی کے باعث ظاہر نہیں کی جا سکتی، 2004 سے گریٹر مانچسٹر کے علاقے سٹاکپورٹ میں واقع اپنے گھر سے بے ہوش بیوی کے ساتھ ریپ اور جنسی حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر آن لائن شیئر کرتے آ رہے تھے۔

انھوں نے عدالت کو بتایا: ’آپ کو شاید یقین نہ آئے کہ یہ جرائم اس سے بھی زیادہ سنگین ہو سکتے تھے، لیکن ایسا ہی ہوا۔‘۔

جیوری کو بتایا گیا کہ شوہر برسوں سے اپنی بیوی کے ریپ کے لیے مردوں کو گھر بلانے کی بات کرتا رہا تھا، تاہم استغاثہ کے مطابق اس نے کم از کم 2023 سے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ یہ مرد ’اچھی طرح جانتے تھے کہ وہ ہوش میں نہیں ہیں۔ وہ وہاں اسی لیے موجود تھے تاکہ ان کے بے خبر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے جسم کو استعمال کر سکیں۔‘۔

اوکلے نے کہا کہ جب پولیس نے شوہر کا سام سنگ گلیکسی موبائل فون قبضے میں لیا تو وہ ایک طرح سے ’اعترافِ جرم کا ذخیرہ‘ ثابت ہوا، جس میں اس کے ’تاریک ترین راز‘ اور ’وحشیانہ جنسی تصورات‘ محفوظ تھے۔

تفتیش کاروں نے فون سے دس لاکھ سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز برآمد کیں، جو بقول استغاثہ شوہر کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی کا ریکارڈ تھیں۔

اوکلے نے کہا کہ ان فائلوں نے پولیس کو تقریباً ’ایک مکمل سکرپٹ‘ فراہم کر دیا، جس سے نہ صرف شوہر بلکہ مقدمے کا سامنا کرنے والے نو مردوں کے مبینہ جرائم کی تفصیلات بھی سامنے آئیں۔

انھوں نے کہا: ’ان کی اخلاقی پستی کی کوئی حد نظر نہیں آتی۔‘۔

’یہ لوگ بھی دوہری زندگیاں گزار رہے تھے۔ یا تو رات کی تاریکی میں [گھر کے پتے] پر آتے جاتے تھے تاکہ کسی کی نظر میں نہ آئیں، یا پھر اپنے موبائل فونز اور کمپیوٹروں کی سکرینوں کے پیچھے چھپے رہتے تھے، غالباً یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ محفوظ ہیں۔‘۔

جیوری کو بتایا گیا کہ زیرِ سماعت ملزمان میں مبینہ طور پر براہِ راست ملوث افراد بھی شامل ہیں، جن میں 43 سالہ پیرامیڈک جوناتھن کرک، 59 سالہ ٹیکسی ڈرائیور فلپ وائلڈ، 42 سالہ شوقیہ فٹبال کوچ ایلن کیلن، 28 سالہ ریکروٹمنٹ ایجنسی کے ملازم محمد صابر، 31 سالہ جارڈن والیس، جو ایک بلڈنگ سپلائیز کمپنی میں کام کرتے تھے، 37 سالہ شیٹ میٹل ورکر رچرڈ ٹاؤن سینڈ اور 70 سالہ ریٹائرڈ رابرٹ سٹیورٹ شامل ہیں۔

جیوری نے یہ بھی سنا کہ دو دیگر افراد، ڈینیل رینر اور ڈیوڈ گریوز، کو مبینہ طور پر ’سہولت کاری کرنے والے ملزمان‘ قرار دیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق وہ متاثرہ خاتون کے گھر نہیں گئے تھے، لیکن انھوں نے مبینہ طور پر حوصلہ افزائی کی یا دیگر طریقوں سے معاونت فراہم۔

اوکلے نے جیوری سے کہا: ’اس مقدمے کے دوران آپ غیر روایتی جنسی سرگرمیوں، جیسے ’سوئنگنگ‘، ’سلیپ فیٹشز‘ اور دیگر ’کنکس‘ کے حوالے سن سکتے ہیں۔

’ممکن ہے دفاع یہ مؤقف اختیار کرے کہ جو تصاویر آپ دیکھیں گے وہ پہلے سے ترتیب دی گئی تھیں اور [متاثرہ خاتون] درحقیقت اپنے شوہر کے ساتھ ایک خیالی کردار ادا کرنے کے حصے کے طور پر سونے یا بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کر رہی تھیں۔‘۔

’استغاثہ کا مؤقف ہے کہ یہ محض پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ان مردوں کے اقدامات کو غیر روایتی لیکن باہمی رضامندی پر مبنی جنسی سرگرمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔‘۔

’یہ واضح طور پر ریپ اور جنسی حملہ تھا۔‘۔

اوکلی نے سٹیورٹ کی جانب سے شوہر کو بھیجے گئے ایک پیغام کی مثال دی، جو استغاثہ کے مطابق ستمبر 2025 میں متاثرہ خاتون کے ساتھ مبینہ ریپ کے چند گھنٹوں بعد بھیجا گیا تھا۔

انھوں نے پڑھ کر سنایا: ’دوست، آج سارا دن مجھے اس بارے میں برا احساس رہا ہے۔‘۔

’اپنے فون وغیرہ سے تمام تصاویر حذف کر دو، یہ بہت خطرناک ہو گیا ہے۔ فرانس والے شخص کو نہ بھولو۔‘۔

’مجھے اپنے فون اور زندگی دونوں سے نکال دو۔ اگر وہ تمھیں پکڑ لیتی تو بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہو جاتا، تمھاری شادی ختم ہو جاتی اور تمھاری زندگی برباد ہو جاتی۔"‘۔

اوکلے نے جیوری سے کہا: ’جیسا کہ آپ کو یقیناً یاد ہو گا، یہاں جس ’فرانس والے شخص‘ کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ، وہ شخص تھا جو فرانس میں اپنی بیوی کو نشہ آور ادویات دے کر اس کے ریپ کا انتظام کرتا رہا تھا۔ اس مقدمے کی متاثرہ خاتون جزیل پیلیکوٹ تھیں۔‘۔

جیوری کو بتایا گیا کہ سٹاکپورٹ کے مقدمے میں شوہر جرم کا اعتراف کر چکا ہے، اپنے اقدامات سے متعلق بیان بھی ریکارڈ کرا چکا ہے اور بطور گواہ عدالت میں پیش ہو گا۔

استغاثہ کے مطابق اس نے بتایا کہ اس نے 2000 کی دہائی کے آغاز میں اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی شروع کی تھی۔

ابتدا میں وہ اس وقت اپنی بیوی کی ویڈیوز بناتا تھا جب وہ اس سے لاعلم ہوتیں اور ان تصاویر کو ’صرف اپنے لیے‘ محفوظ رکھتا تھا۔

تاہم بعد میں اس نے یہ تصاویر آن لائن چیٹ رومز میں اپنے جیسے ’ہم خیال‘ مردوں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کر دیں۔

اوکلے نے کہا کہ اس ایک ’بیمار اور مکروہ موڑ‘ میں وہ بعض اوقات آن لائن گفتگو کے دوران اپنی بیوی بن کر بھی بات کرتا تھا، تاہم استغاثہ کے مطابق یہ سلسلہ نسبتاً ابتدائی مرحلے ہی میں ختم ہو گیا تھا۔

جیوری کو بتایا گیا کہ اس معاملے کی تحقیقات اکتوبر 2025 میں اس وقت شروع ہوئیں جب خفیہ تحقیقاتی صحافیوں کی ایک ٹیم نے پیغام رسانی کی ایپ ٹیلیگرام پر موجود ایک نجی چینل تک رسائی حاصل۔

استغاثہ کے مطابق اس چینل پر ایسے مرد تصاویر شیئر کر رہے تھے جن میں بظاہر بے ہوش خواتین کو ریپ اور جنسی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

اوکلے نے کہا کہ ایک صارف خاص طور پر یہ دعویٰ کرتا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو منشیات دے کر اس کا ریپ کرتا ہے، دوسروں کو بھی اس عمل میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہے اور اس کی تصاویر بھی شیئر کرتا ہے۔

استغاثہ کے مطابق اس صارف کا تعلق ایک ایسے فون نمبر سے جوڑا گیا جو شوہر کے نام پر رجسٹرڈ تھا، جس کے بعد گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی کے لیے وارنٹ حاصل کیا۔

اوکلے نے بتایا کہ فون کا مواد حاصل کرنے پر تفتیش کاروں کو ’وزٹس‘ کے عنوان سے ایک محفوظ فولڈر ملا، جس میں وہ میسجنگ ایپس بھی موجود تھیں جن کے ذریعے اس نے دیگر ملزمان سے رابطے کیے تھے۔

انھوں نے کہا کہ جیوری کو صرف چند منتخب فائلیں دکھائی جائیں گی، تاہم پولیس تمام فائلوں کا باریک بینی سے جائزہ لے چکی ہے۔

شوہر نے 62 جرائم کا اعتراف کیا ہے، جن میں ریپ، کسی شخص کو جان بوجھ کر نشہ آور مادہ دینا، نجی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنا اور جنسی حملہ شامل ہیں۔

سکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ کیتھ فودرنگھم، سٹاکپورٹ کے 38 سالہ شان پیئرز، چیشائر کے نارتھ وچ کے 74 سالہ گراہم بروہم اور سمرسیٹ کے ٹانٹن کے 55 سالہ کارل لنڈسے بھی متعدد جرائم کا اعتراف کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔