بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
بین الاقوامی•1 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 3:27
🇬🇧 English

تھائی لینڈ: باکسنگ کا عالمی ٹائٹل پاکستانی باکسرعابدہ بتول نے اپنے نام کر لیا

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
تھائی لینڈ: باکسنگ کا عالمی ٹائٹل پاکستانی باکسرعابدہ بتول نے اپنے نام کر لیا
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "تھائی لینڈ: باکسنگ کا عالمی ٹائٹل پاکستانی باکسرعابدہ بتول نے اپنے نام کر لیا"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • انہوں نے آٹھ راؤنڈز پر مشتمل مقابلے کے پانچویں راؤنڈ میں تھائی حریف کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرکے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
  • عابدہ بتول نے 31 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں ویمنز انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو آئی بی اے) کے عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل کے لیے تھائی باکسر وانڈی سینونگ کھروٹ کا مقابلہ کیا۔
  • مقابلے کے دوران عابدہ بتول نے اپنی حریف کے مقابلے میں تیز رفتار، ہاتھوں اور پاؤں کی پھرتی اور مسلسل مکے برسانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور پانچویں راؤنڈ میں انہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر دیا۔
  • عابدہ بتول کے پروموٹر اور سابق باکسر عابد بلوچ کے مطابق وہ ڈبلیو آئی بی اے کے عالمی ٹائٹل مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون باکسرعابدہ بتول نے تھائی لینڈ میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

انہوں نے آٹھ راؤنڈز پر مشتمل مقابلے کے پانچویں راؤنڈ میں تھائی حریف کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرکے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

عابدہ بتول نے 31 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں ویمنز انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو آئی بی اے) کے عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل کے لیے تھائی باکسر وانڈی سینونگ کھروٹ کا مقابلہ کیا۔ یہ فائٹ ایف سی سی سٹیڈیم میں بریو ہارٹس کے نام سے منعقد ہونے والے باکسنگ ایونٹ کا حصہ تھی۔

مقابلے کے دوران عابدہ بتول نے اپنی حریف کے مقابلے میں تیز رفتار، ہاتھوں اور پاؤں کی پھرتی اور مسلسل مکے برسانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور پانچویں راؤنڈ میں انہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے عالمی چیمپئن کا بیلٹ بھی حاصل کیا۔

عابدہ بتول کے پروموٹر اور سابق باکسر عابد بلوچ کے مطابق وہ ڈبلیو آئی بی اے کے عالمی ٹائٹل مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ٹائٹل جیتنے سے عابدہ کی بین الاقوامی باکسنگ رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔

عابد بلوچ کے مطابق یہ عابدہ بتول کی پروفیشنل باکسنگ میں دوسری بین الاقوامی فائٹ تھی جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

عابدہ بتول نے یہ کامیابی تھائی لینڈ میں میزبان ملک کی باکسر کے خلاف حاصل کی۔ تھائی لینڈ کو باکسنگ کے ہلکے وزن کی کیٹیگریز میں مضبوط حریفوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

ایٹم ویٹ خواتین کی پروفیشنل باکسنگ کی سب سے ہلکی وزن کی کیٹیگری ہے جس میں باکسرز کا زیادہ سے زیادہ وزن 102 پاؤنڈ یعنی تقریباً 46.3 کلوگرام مقرر ہے۔ ویمنز انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن خواتین کی پروفیشنل باکسنگ میں عالمی ٹائٹل مقابلوں کرانے والا ادارہ ہے۔

عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد عابدہ بتول نے اپنے اہل خانہ، سپانسرز، کوچ شارق خان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔

عابدہ بتول نے اپنے باکسنگ کریئر کا آغاز 2018 میں کیا تھا۔ وہ اس پہلے پاکستان کی پروفیشنل باکسنگ کا قومی ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

باکسنگ میں آنے سے قبل وہ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے)، ووشو اور کک باکسنگ کے مقابلوں میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔

عابدہ بتول ووشو کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں سری لنکا کی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں جبکہ ایران میں بھی میڈل جیت چکی ہیں۔

عالمی ٹائٹل مقابلے سے قبل انہوں نے اسلام آباد میں ایک طویل تربیتی کیمپ میں حصہ لیا جہاں وہ روزانہ کئی گھنٹے مشق کرتی رہیں۔

خاندانی مخالفت اور مالی مشکلات سے عالمی چیمپئن بننے۔

اردو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عابدہ بتول نے اپنے کھیل کے سفر کے بارے میں بتایا کہ باکسنگ کے دوران انہیں کئی مرتبہ چوٹیں آئیں۔ ان کے ناخن زخمی ہوئے اور ماتھے پر بھی چوٹ لگی تاہم ان مشکلات نے انہیں مزید مضبوط بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنے مقصد کے حصول کے لیے سنجیدہ ہو تو اسے راستے میں آنے والی مشکلات اور چوٹوں سے گھبرانے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔

عابدہ بتول کے مطابق ابتدا میں ان کے گھر والے انہیں باکسنگ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور انہیں اپنے والدین کو اس کھیل کے لیے مشکل سے قائل کرنا پڑا۔

ان کے بقول معاشرے میں لڑکیوں کے باکسنگ جیسے کھیل میں حصہ لینے کو زیادہ قبول نہیں کیا جاتا اور اسے صرف مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن انہوں نے اس سوچ کو غلط ثابت کیا۔

عابدہ بتول کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ صرف لڑکے ہی باکسنگ جیسے کھیلوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ لڑکیاں بھی محنت اور مواقع ملنے پر عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔

عابدہ کو اپنے کیریئر کے دوران مالی مشکلات اور سپانسرشپ کی کمی کا بھی سامنا رہا، تاہم وقت کے ساتھ ان کے والدین نے ان کی حمایت شروع کر دی جس سے انہیں اپنے کھیل کو جاری رکھنے میں مدد ملی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ روزانہ دو تربیتی سیشن کرتی ہیں اور صبح اور دوپہر کے اوقات میں دو، دو گھنٹے مشق کرکے خود کو مقابلوں کے لیے تیار کرتی ہیں۔

ان کے مطابق باکسنگ میں کامیابی کے لیے جسمانی طاقت کے ساتھ ذہنی مضبوطی اور مستقل مزاجی بھی ضروری ہے۔

عابدہ بتول نے دوسری لڑکیوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے لیے تربیت حاصل کریں، کھیلوں میں حصہ لیں اور اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے خود پر بھروسہ رکھیں۔

عابدہ کے پروموٹر عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی پروفیشنل باکسنگ کا شعبہ ابھی محدود ہے۔ ایسے ماحول میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی عابدہ بتول کی عالمی ٹائٹل میں کامیابی ان کی برسوں کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عابدہ کی یہ کامیابی پاکستان میں خواتین کی پروفیشنل باکسنگ کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہے اور ان لڑکیوں کے لیے مثال ہے جو محدود وسائل اور سماجی مشکلات کے باوجود کھیلوں میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہیں۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•30 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•30 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•30 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...

11 نومبر 2026•30 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•30 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•30 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔