جنگ روکنے کیلئے اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے: محمد باقر قالیباف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جنگ روکنے کیلئے اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے: محمد باقر قالیباف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران نے امریکی فریق کو ایک مضبوط اور معقول جواب دیا ہے اور اب جنگ روکنے کے لیے گیند امریکا کے کورٹ میں ہے۔
- انہوں نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی انگلی ٹریگر پر ہے۔
- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دباؤ اور لالچ کی پالیسی ایران پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔
- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے کسی بھی تزویراتی غلطی کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کو ایک نئے محاذ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ روکنے کے لیے اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے، تہران کی جانب سے واشنگٹن کو مضبوط اور منطقی جواب بھجوا دیا گیا ہے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران نے امریکی فریق کو ایک مضبوط اور معقول جواب دیا ہے اور اب جنگ روکنے کے لیے گیند امریکا کے کورٹ میں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی انگلی ٹریگر پر ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دباؤ اور لالچ کی پالیسی ایران پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے کسی بھی تزویراتی غلطی کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کو ایک نئے محاذ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے سے ابھی بہت دور ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات کو قبول نہیں کرے گا، امریکا آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، ایران کی شرائط پوری کرنے کے بعد جوہری مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران خطے اور اس سے باہر، امریکی حملوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، جبکہ ثالث امریکا ایران اختلافات کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



