جنگ کو روکنے کی ذمہ داری اب واشنگٹن کی ہے، باقر قالیباف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جنگ کو روکنے کی ذمہ داری اب واشنگٹن کی ہے، باقر قالیباف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اب جنگ کو روکنے کےلیے گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے ایران انگلی ٹریگر پر رکھ کر بیٹھا ہے۔
- قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوحا اور اسلام آباد ایران امریکا مذاکرات میں فعال ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں ثالثی عمل میں درجنوں ٹیلی فونک رابطے اور بھرپور سفارتی کوششیں کی گئی ہیں۔
- انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری اور جنگ دونوں صورتحال کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے اب فیصلہ واشنگٹن کو کرنا ہے کہ مذاکرات کا دانشمندانہ راستہ اپناتا ہے یا نہیں، دو راستے ہیں امریکا مذاکرات کرے یا دوبارہ فوجی جارحیت کی غلطی دہرائے۔
- عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے سفارتی حل کیلئے واضح منصوبہ اور منصفانہ شرائط پیش کر دی ہیں دشمن کی جانب سے کسی نئے فوجی تجربے یا دھوکے کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہو گا، ایران کسی قسم کےدباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): تہران: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ جنگ کو روکنے کی ذمہ داری اب واشنگٹن کی ہے، ایران دشمن کے سامنے کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اب جنگ کو روکنے کےلیے گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے ایران انگلی ٹریگر پر رکھ کر بیٹھا ہے۔
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوحا اور اسلام آباد ایران امریکا مذاکرات میں فعال ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں ثالثی عمل میں درجنوں ٹیلی فونک رابطے اور بھرپور سفارتی کوششیں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری اور جنگ دونوں صورتحال کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے اب فیصلہ واشنگٹن کو کرنا ہے کہ مذاکرات کا دانشمندانہ راستہ اپناتا ہے یا نہیں، دو راستے ہیں امریکا مذاکرات کرے یا دوبارہ فوجی جارحیت کی غلطی دہرائے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے سفارتی حل کیلئے واضح منصوبہ اور منصفانہ شرائط پیش کر دی ہیں دشمن کی جانب سے کسی نئے فوجی تجربے یا دھوکے کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہو گا، ایران کسی قسم کےدباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات بحالی کا انحصار ہماری شرائط تسلیم کرنے پر ہے علی باقری کا دورہ بیجنگ خطے میں امن اور استحکام کیلئے اسٹریٹجک مشاورت کا حصہ ہے، اہم شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن اور سلامتی کے امور پر مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی خطے کی صورتحال مزید خراب کرسکتی ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایرانی خارجہ پالیسی کی مستقل ترجیح ہے۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران اور ترکمانستان کے درمیان متعدد شعبوں میں منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا ترکمانستان کی قیادت کو خطے کی تازہ صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات سے آگاہ کیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



