حلال انڈسٹری میں نوجوانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے وسیع مواقع دستیاب ہیں، وفاقی وزیر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حلال انڈسٹری میں نوجوانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے وسیع مواقع دستیاب ہیں، وفاقی وزیر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- یہ بات انہوں نے ہفتے کو پاکستان کے پہلے حلال فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
- انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کی باہمی منظوری سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں، حلال انڈسٹری میں نوجوانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے وسیع مواقع دستیاب ہیں، حلال مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
- انہوں نے کہا کہ پاکستان حلال اتھارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور حلال شعبے میں عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیں گے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ حلال معیشت کے فروغ کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت ناگزیر ہے، پاکستان عالمی حلال مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بات انہوں نے ہفتے کو پاکستان کے پہلے حلال فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حلال انڈسٹری عالمی معیشت کا ایک اہم شعبہ بن چکی ہے، پاکستان میں حلال مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان حلال اتھارٹی ملک میں حلال مصنوعات کا قومی ریگولیٹری ادارہ ہے، حلال مصنوعات کے معیار اور سرٹیفکیشن کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کی باہمی منظوری سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں، حلال انڈسٹری میں نوجوانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے وسیع مواقع دستیاب ہیں، حلال مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان حلال اتھارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور حلال شعبے میں عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



