خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کیلئے پولیس کو 30 سے 40 ارب روپے کی ضرورت ہے: آئی جی ذوالفقار حمید

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کیلئے پولیس کو 30 سے 40 ارب روپے کی ضرورت ہے: آئی جی ذوالفقار حمید"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ 12 اضلاع کے لیے پولیس کو 30 سے 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، رقم کے حصول کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔
- انہوں نے کہا ہے کہ 12 اضلاع میں 4 کیٹگریز پر فوکس کیا گیا ہے۔
- آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تمام اضلاع کے سیف سٹی منصوبے مکمل کریں گے، ضم اضلاع میں پولیس کا انفرا اسٹرکچر تھا ہی نہیں، ضم اضلاع میں انفرا اسٹرکچر بنایا جائے گا۔
- آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ جہاں پولیس انفرا اسٹرکچر کمزور ہے اسے مضبوط کیا جائے گا، پولیس کی کمی پوری کی جائے گی اور انہیں خصوصی تربیت بھی دینی ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ 12 اضلاع کے لیے پولیس کو 30 سے 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، رقم کے حصول کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 12 اضلاع میں 4 کیٹگریز پر فوکس کیا گیا ہے۔ جدید اسلحہ، ڈرون اور دیگر ساز و سامان پر بنیادی فوکس ہے، 12 اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹس مکمل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔
آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تمام اضلاع کے سیف سٹی منصوبے مکمل کریں گے، ضم اضلاع میں پولیس کا انفرا اسٹرکچر تھا ہی نہیں، ضم اضلاع میں انفرا اسٹرکچر بنایا جائے گا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ جہاں پولیس انفرا اسٹرکچر کمزور ہے اسے مضبوط کیا جائے گا، پولیس کی کمی پوری کی جائے گی اور انہیں خصوصی تربیت بھی دینی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں سے متعلق سمری تیار کی ہے، ہماری تجاویز پر محکمہ خزانہ اپنی رائے دے گا اور گورنر کو بھیجے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



