روس، چین اور عمان کو ایران پر امریکا کے نئے حملوں کی خبر پر تشویش

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "روس، چین اور عمان کو ایران پر امریکا کے نئے حملوں کی خبر پر تشویش"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی سے فون پر رابطہ کیا ہے، محسن رضائی نے پیوٹن سے گفتگو میں ایران کے لیے روس کی حمایت کو سراہا۔
- برطانوی میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خلیجی ممالک ایران پر نئے امریکی حملوں کی صورت میں اپنے لیے فکر مند ہوگئے ہیں۔
- اس سے پہلے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زاخارووا نے کہا تھا کہ ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے، منصوبہ ساز یاد رکھیں کہ پچھلے حملے ایرانی عوام کا عزم توڑ نہیں سکے تھے۔
- چین نے ایران کے حق دفاع کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے نائب علی باقری سے ملاقات میں کہا کہ چین ایران پر ممکنہ حملوں سے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): روس، چین اور عمان نے ایران پر امریکا کے نئے حملوں کی خبروں پر تشویش کا اظہار کردیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی سے فون پر رابطہ کیا ہے، محسن رضائی نے پیوٹن سے گفتگو میں ایران کے لیے روس کی حمایت کو سراہا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خلیجی ممالک ایران پر نئے امریکی حملوں کی صورت میں اپنے لیے فکر مند ہوگئے ہیں۔
اس سے پہلے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زاخارووا نے کہا تھا کہ ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے، منصوبہ ساز یاد رکھیں کہ پچھلے حملے ایرانی عوام کا عزم توڑ نہیں سکے تھے۔
چین نے ایران کے حق دفاع کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے نائب علی باقری سے ملاقات میں کہا کہ چین ایران پر ممکنہ حملوں سے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
اس سے پہلے چینی صدر شی جن پنگ نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران پر تنازعات کے حل کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کرنے اور باضابطہ مذاکرات بحال کرنے پر زور دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



