ہفتہ، 14 نومبر 2026ء4 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شمالی وزیرستان: خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہیدریڑھی سے بڑے شاپنگ مالز تک: اسلام آباد کو ’دُنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت‘ بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی فوری معطلوزیرِ خارجہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئےلاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیاآبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئےلاہور: مختلف حادثات میں 2 بچیاں جاں بحقاینکر ربیعہ قتل کیس: ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظوربھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمیشمالی وزیرستان: خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہیدریڑھی سے بڑے شاپنگ مالز تک: اسلام آباد کو ’دُنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت‘ بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی فوری معطلوزیرِ خارجہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئےلاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیاآبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئےلاہور: مختلف حادثات میں 2 بچیاں جاں بحقاینکر ربیعہ قتل کیس: ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظوربھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمیشمالی وزیرستان: خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہیدریڑھی سے بڑے شاپنگ مالز تک: اسلام آباد کو ’دُنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت‘ بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی فوری معطلوزیرِ خارجہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئےلاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیاآبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئےلاہور: مختلف حادثات میں 2 بچیاں جاں بحقاینکر ربیعہ قتل کیس: ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظوربھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمیشمالی وزیرستان: خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہیدریڑھی سے بڑے شاپنگ مالز تک: اسلام آباد کو ’دُنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت‘ بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی فوری معطلوزیرِ خارجہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئےلاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیاآبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئےلاہور: مختلف حادثات میں 2 بچیاں جاں بحقاینکر ربیعہ قتل کیس: ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظوربھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی
سائنس و ٹیکنالوجی19 منٹ پہلے•14 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 4:03
🇬🇧 English

ریڑھی سے بڑے شاپنگ مالز تک: اسلام آباد کو ’دُنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت‘ بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟

مریم نقویخصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی
ریڑھی سے بڑے شاپنگ مالز تک: اسلام آباد کو ’دُنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت‘ بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ریڑھی سے بڑے شاپنگ مالز تک: اسلام آباد کو ’دُنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت‘ بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزارتِ داخلہ کی جانب سے جمعہ (13 نومبر) کو شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو مکمل کیش لیس شہر بنانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
  • یعنی 31 دسمبر تک تمام کاروباری مراکز اور تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
  • وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیرِ صدارت ’کیش لیس اسلام آباد‘ منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) سہیل اشرف، بینکاری شعبے کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت۔
  • اجلاس میں اسلام آباد کو مکمل طور پر ڈیجیٹل ادائیگیوں پر منتقل کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان کی حکومت نے اسلام آباد کو ’دنیا کا پہلا کیش لیس دار الحکومت‘ اور ملک کا پہلا ’مکمل کیش لیس شہر‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزارتِ داخلہ کی جانب سے جمعہ (13 نومبر) کو شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو مکمل کیش لیس شہر بنانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

یعنی 31 دسمبر تک تمام کاروباری مراکز اور تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیرِ صدارت ’کیش لیس اسلام آباد‘ منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) سہیل اشرف، بینکاری شعبے کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت۔

اجلاس میں اسلام آباد کو مکمل طور پر ڈیجیٹل ادائیگیوں پر منتقل کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت اور تعاون ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وزیرِ اعظم سے وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر اور دنیا کا پہلا کیش لیس دار الحکومت بنایا جائے گا۔‘۔

ان کے مطابق 30 نومبر کے بعد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) اور سی ڈی اے کے کسی بھی محکمے میں نقد رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ 31 دسمبر تک اسلام آباد کے تمام تاجران کو کیش لیس نظام میں شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے مالیاتی شفافیت میں اضافہ، ٹیکس نظام کی بہتر نگرانی اور لین دین کے عمل میں بہتری آئے گی۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں اب تک ’26 ہزار تاجر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہو چکے ہیں۔‘۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو کیش لیس شہر بنانے کا مقصد شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے، نہ کہ لوگوں کو زبردستی نقد رقم ترک کرنے پر مجبور کرنا۔

انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں موجود ہر کاروبار کو اس قابل بنایا جائے گا کہ اگر کوئی صارف ڈیجیٹل ادائیگی کرنا چاہے تو وہ ایسا کر سکے۔

منصوبے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ’ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے کاروباری مراکز تک‘ ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاجروں کو مفت اکاؤنٹس اور کیو آر کوڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ آسانی سے ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کر سکیں۔‘۔

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات پر بھی کام کر رہی ہے کہ مختلف کاروباری مراکز پر ’ساؤنڈ باکسز‘ فراہم کیے جائیں، جن کے ذریعے ادائیگی موصول ہونے کی فوری تصدیق آواز کی صورت میں ہو سکے گی۔

ان کے مطابق اس اقدام سے خریدار اور دکاندار دونوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

ریڑھی بانوں اور چھوٹے کاروباروں کی جانب سے ممکنہ مزاحمت سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہا کہ مختلف شعبوں کے ساتھ مشاورت اور سرویز کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑی تعداد میں چھوٹے کاروباری افراد پہلے ہی موبائل فون کے ذریعے رقوم وصول اور منتقل کرنے سے واقف ہیں۔

’تاہم حکومت مزید آگاہی اور سہولت کاری کے ذریعے اس عمل کو وسعت دینا چاہتی ہے۔‘۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کاروباری مراکز میں نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے گا کہ یہاں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دستیاب ہے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق ’کیش لیس اسلام آباد‘ دراصل وزیرِاعظم کے وسیع تر ’کیش لیس پاکستان‘ وژن کا حصہ ہے، جس کے تحت اسلام آباد کو ملک کا پہلا کیش لیس دار الحکومت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تاہم اس منصوبے سے متعلق تمام حلقے یکساں طور پر پُر امید نہیں ہیں۔ تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل خواندگی کا موجودہ معیار دیکھتے ہوئے اس تبدیلی کو مرحلہ وار نافذ کرنا زیادہ مناسب ہو گا۔

آل پاکستان انجمنِ تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک میں اب بھی بڑی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کے پاس سمارٹ فونز، بینک اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

اجمل بلوچ کے مطابق یہ خدشات صرف تاجروں تک محدود نہیں بلکہ عام صارفین کو بھی متاثر کر سکتے ہیں، خصوصاً ایسے افراد کو جو ابھی تک ڈیجیٹل بینکاری اور آن لائن ادائیگیوں سے پوری طرح واقف نہیں ہیں۔

صدر آل پاکستان انجمنِ تاجران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی بہت سے لوگ ڈیجیٹل لین دین سے پوری طرح واقف نہیں ہیں اور رقم منتقل کرتے وقت غلط اکاؤنٹس یا نمبروں پر پیسے بھیج دینے جیسے مسائل عام ہیں۔

ان کے بقول ’اگر ایسی تبدیلی ایک دم نافذ کی گئی تو بہت سے شہری عملی مشکلات کا سامنا کریں گے۔‘۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ عام دکانداروں کے مقابلے میں چھوٹے تاجروں اور خوانچہ فروشوں کے لیے یہ چیلنج زیادہ بڑا ہو سکتا ہے کیونکہ ان میں سے بہت سے افراد باقاعدہ بینک اکاؤنٹس ہی نہیں رکھتے۔

اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے استعمال کے ساتھ فراڈ کے خطرات بھی موجود ہیں۔ ان کے بقول کم تعلیم یافتہ یا ٹیکنالوجی سے کم واقف افراد اکثر دھوکہ دہی کا نشانہ بن جاتے ہیں اور بعض اوقات ان کے اکاؤنٹس سے رقم بھی نکلوا لی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس منصوبے پر عمل درآمد سے پہلے تمام متعلقہ فریقوں، خصوصاً چھوٹے تاجروں، ریڑھی بانوں اور عام صارفین کو اعتماد میں لینا چاہیے اور عوامی آگاہی اور مالیاتی شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے بتدریج کیش لیس نظام کی طرف بڑھنا چاہیے۔

’یہ ایک مثبت سمت ہو سکتی ہے، لیکن پاکستان جیسے غریب ملک میں ایسی تبدیلیاں آہستہ آہستہ متعارف کرانا زیادہ مناسب ہو گا۔‘۔

مالیاتی رسائی اور کاروباری خدشات کے علاوہ ماہرین ایک اور پہلو کی جانب بھی توجہ دلا رہے ہیں، اور وہ ہے سائبر سکیورٹی۔

سائبر سیکیورٹی کنسلٹنٹ مرزا برہان بیگ کے مطابق مکمل کیش لیس نظام کا سب سے بڑا خطرہ ’سنگل پوائنٹ آف فیلیئر‘ ہے، یعنی اگر بینکنگ سسٹم، موبائل نیٹ ورک یا ادائیگیوں کا کوئی مرکزی پلیٹ فارم کسی وجہ سے بند ہو جائے تو شہریوں کی روزمرہ مالی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

برہان بیگ کے مطابق کیش لیس معیشت کے ساتھ شناخت کی چوری (آئیڈینٹیٹی تھیفٹ)، جعلی کیو آر کوڈز اور اکاؤنٹ ٹیک اوور جیسے سائبر جرائم کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی دھوکے باز کسی صارف کی شناخت حاصل کر کے اس کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے تو وہ مالیاتی نظام کا غلط استعمال کر سکتا ہے، جبکہ اصل صارف کو اپنے اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

مرزا برہان بیگ کا کہنا تھا کہ بڑے سرکاری اور نجی ڈیجیٹل منصوبے عموماً مختلف سافٹ ویئر کمپنیوں، ٹیکنالوجی پارٹنرز اور تھرڈ پارٹی سروسز پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کے بقول اگر ان میں سے کسی ایک جزو یا سافٹ ویئر میں سیکیورٹی خامی موجود ہو تو اس کے اثرات پورے نظام پر پڑ سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ موبائل فون گم ہونے، چوری ہونے یا بینک اکاؤنٹ عارضی طور پر منجمد ہونے کی صورت میں شہری فوری طور پر مالی مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں، خصوصاً اگر ان کے پاس نقد رقم کا کوئی متبادل موجود نہ ہو۔

سائبر سیکیورٹی ماہر کے مطابق مکمل کیش لیس نظام کی کامیابی صرف ٹیکنالوجی پر نہیں بلکہ عوامی آگاہی پر بھی منحصر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی بہت سے افراد ڈیجیٹل ادائیگیوں، کانٹیکٹ لیس ٹرانزیکشنز اور موبائل والٹس سے پوری طرح واقف نہیں، اس لیے اس نوعیت کی تبدیلی مرحلہ وار اور وسیع پیمانے پر آگاہی مہمات کے ساتھ متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

مرزا برہان بیگ کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں کیش لیس نظام کو بتدریج متعارف کرایا گیا اور اس سے قبل محدود علاقوں میں پائلٹ منصوبے چلائے گئے، جبکہ پاکستان میں بھی اسی طرز کی تدریجی حکمت عملی زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

مریم نقوی

خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
14 نومبر 2026•19 منٹ پہلے•طارق محمود چوہدری

شمالی وزیرستان: خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

پاک فوج کے جامِ شہادت نوش کرنے والے جوان حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی— تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آرسیکیورٹی فورسز نے شمالی۔

14 نومبر 2026•40 منٹ پہلے•عائشہ نورانی

خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی فوری معطل

زخیبر پختون خوا میں سونے کی کان کنی فوری طور پر معطل کر دی گئی۔

14 نومبر 2026•40 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

وزیرِ خارجہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئے

بشکریہ سوشل میڈیاشمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیرِ خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئے۔

14 نومبر 2026•40 منٹ پہلے•طارق محمود چوہدری

لاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیر کے حملے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان شہری طلحہٰ کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیا۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•مریم نقوی

لاہور: مختلف حادثات میں 2 بچیاں جاں بحق

لاہور میں مختلف مقامات پر ہونے والے حادثات میں 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔