لاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جوڈیشل مجسریٹ قیصر ریاض نے مقدمے کی سماعت کی تو اس موقع پر پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
- عدالتی حکم نامے کے مطابق پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے لیے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا، قانونی ورثاء نے بیان دیا کہ ملزمان کو اللّٰہ کی رضا کی خاطر معاف کرتے ہیں۔
- پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔
- حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے راضی نامے کی مخالفت کرتے ہوئے ریمانڈ کا مطالبہ کیا، قانونی ورثاء نے ناصرف بیان دیا بلکہ بیانِ حلفی بھی جمع کرایا، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل کیا جاتا ہے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیر کے حملے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان شہری طلحہٰ کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیا جس کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری نے ملزمان فیاض احمد اور نعمان حسن کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
جوڈیشل مجسریٹ قیصر ریاض نے مقدمے کی سماعت کی تو اس موقع پر پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے لیے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا، قانونی ورثاء نے بیان دیا کہ ملزمان کو اللّٰہ کی رضا کی خاطر معاف کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے راضی نامے کی مخالفت کرتے ہوئے ریمانڈ کا مطالبہ کیا، قانونی ورثاء نے ناصرف بیان دیا بلکہ بیانِ حلفی بھی جمع کرایا، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل کیا جاتا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





