سعودی عرب کا حوثی میزائل گرانے کا دعویٰ؛ ملبہ گرنے سے عمارت اور گاڑی کو شدید نقصان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی عرب کا حوثی میزائل گرانے کا دعویٰ؛ ملبہ گرنے سے عمارت اور گاڑی کو شدید نقصان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خلیج نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہری دفاع نے بتایا کہ دارالحکومت ریاض میں دو بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک زیر تعمیر مقام اور ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
- شہری دفاع نے یہ بھی بتایا کہ ایک میزائل کے ٹکڑے قریبی گاڑی پر بھی گرے جس سے گاڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔
- حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ گرنے کے واقعے میں کسی ہلاکت یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کردیا۔
خلیج نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہری دفاع نے بتایا کہ دارالحکومت ریاض میں دو بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک زیر تعمیر مقام اور ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
شہری دفاع نے یہ بھی بتایا کہ ایک میزائل کے ٹکڑے قریبی گاڑی پر بھی گرے جس سے گاڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔
حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ گرنے کے واقعے میں کسی ہلاکت یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
رائٹرز کے مطابق آج سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے بھی دعویٰ کیا کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے مشرقی اور جنوبی سعودی علاقوں کی طرف داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل اور چار ڈرون تباہ کیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



