سعودی وزارت حج و عمرہ کے لیے جی سی سی ڈیجیٹل ایکسیلنس ایوارڈ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی وزارت حج و عمرہ کے لیے جی سی سی ڈیجیٹل ایکسیلنس ایوارڈ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایس پی اے کے مطابق یہ ایوارڈ عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل خدمات کو فروغ دینے، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور یوزر کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
- سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بحرین میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔
- واضح رہے وزارتِ حج وعمرہ نے ڈیٹا سینٹر کو مکمل طور پر کلاؤڈ پر منتقل کیا ہے۔
- وزارت کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم نسک پلیٹ فارم کے ذریعے 5 کروڑ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی وزارت حج و عمرہ نے جی سی سی ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ 2026 کے ساتویں ایڈیشن میں ’بہترین ڈیجیٹل سرکاری ادارے‘ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ایوارڈ عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل خدمات کو فروغ دینے، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور یوزر کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بحرین میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔
واضح رہے وزارتِ حج وعمرہ نے ڈیٹا سینٹر کو مکمل طور پر کلاؤڈ پر منتقل کیا ہے۔
وزارت کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم نسک پلیٹ فارم کے ذریعے 5 کروڑ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
وزارت کی ڈیجیٹل سروسز کی تعداد 500 سے زیادہ ہے۔ یہ سروسز 70 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے عازمین حج اور زائرین کے لیے فراہم کی جاتی ہیں۔
وزارت مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی وسعت دے رہی ہے تاکہ صارفین کو بہتر سے بہتر و معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے جی سی سی ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ رکن ممالک میں نمایاں ڈیجیٹل منصوبوں اور اقدامات کی حوصلہ افزائی، جدت اور سرکاری ڈیجیٹل نظام میں بہترین طریقہ کار کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
سعودی عرب نے اس سال مختلف کیٹگریز میں چار ایوارڈ اپنے نام کیے جو مختلف شعبوں میں قومی ڈیجیٹل کامیابیوں اور تنوع کی عکاس ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



