سولر و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ضوابط جاری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سولر و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ضوابط جاری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جاری کیے گئے ضوابط کا مقصد سولر اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے سسٹم کی تنصیب اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
- اخبار 24 کے مطابق نئے ضوابط میں شمسی توانائی، ہوا، حیاتیاتی ایندھن اور کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے نظاموں کے علاوہ بجلی کو سٹور کرنے والی ٹیکنالوجی بھی شامل ہوں گی۔
- سعودی عرب میں شمسی توانائی کے منصوبوں میں تیزی۔
- اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی پیدا کرنے والے نظاموں کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت ایک میگا واٹ سے بڑھا کر 50 میگا واٹ کردی گئی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی الیکٹرک سٹی ریگولیٹری اتھارٹی نے شمسی توانائی و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔
جاری کیے گئے ضوابط کا مقصد سولر اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے سسٹم کی تنصیب اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نئے ضوابط میں شمسی توانائی، ہوا، حیاتیاتی ایندھن اور کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے نظاموں کے علاوہ بجلی کو سٹور کرنے والی ٹیکنالوجی بھی شامل ہوں گی۔
سعودی عرب میں شمسی توانائی کے منصوبوں میں تیزی۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی پیدا کرنے والے نظاموں کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت ایک میگا واٹ سے بڑھا کر 50 میگا واٹ کردی گئی ہے۔
نیٹ ورک سے منسلک نظاموں کو صلاحیت کے اعتبار سے چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،جن کی حد ایک کلو واٹ سے 50 میگا واٹ تک ہے۔
دو میگا واٹ سے کم کیپیسٹی والے نظاموں کے لیے طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے، جبکہ ہر کیٹگری کے لیے نیٹ ورک سے کنکشن، لائسنسنگ اور بلنگ کے طریقہ کار کو بھی واضح کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں صارفین ٹھیکیداروں، مشیروں اور بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق نئے ضوابط میں صارفین کے حقوق، نظاموں کی دیکھ بھال، شکایات کے ازالے اور بجلی کے اضافی استعمال یا پیداوار کے حساب کا طریقہ بھی شامل ہے۔
الیکٹرک اتھارٹی نے صارفین، ٹھیکیداروں اور متعلقہ افراد کو نئے ضوابط کا مطالعہ کرنے اور نظام کی تنصیب سے قبل ضروری شرائط و طریقہ کار سے مکمل آگاہی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





