گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملک نور اعوان کی ملاقات، دورۂ جاپان کی دعوت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملک نور اعوان کی ملاقات، دورۂ جاپان کی دعوت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ملک نور اعوان نے ملاقات کے دوران گورنر نہال ہاشمی کی سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تیس سے پینتیس برس تک اچھے اور برے وقت میں نواز شریف کا ساتھ نبھایا۔
- انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے کراچی جیسے بڑے شہر میں مسلم لیگ (ن) کی آواز بلند کی اور مشکل دور میں بھی پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔
- ملک نور اعوان نے کہا کہ نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تقرری ان کی طویل سیاسی جدوجہد اور جماعت کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف ہے، نواز شریف اپنے دیرینہ کارکنوں کی خدمات یاد رکھتے ہیں اور ان ساتھیوں کی قدر کرتے ہیں جو آزمائش کے دور میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
- ملک نور اعوان نے نہال ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیدار اور کارکن ان کے دورہ جاپان کا خیرمقدم کریں گے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے اسلام آباد میں گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر انھوں نے گورنر سندھ کو دورہ جاپان کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں سینیٹر چوہدری تنویر اور وفاقی وزیر کھیئل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔
ملک نور اعوان نے ملاقات کے دوران گورنر نہال ہاشمی کی سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تیس سے پینتیس برس تک اچھے اور برے وقت میں نواز شریف کا ساتھ نبھایا۔ ان کے بقول نہال ہاشمی کی سیاسی وابستگی کا اظہار خاص طور پر ان برسوں میں ہوا جب پارٹی کو مشکل حالات کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے کراچی جیسے بڑے شہر میں مسلم لیگ (ن) کی آواز بلند کی اور مشکل دور میں بھی پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔ ملک نور اعوان کے مطابق کراچی میں پارٹی کی نمائندگی اور نواز شریف کا مؤقف عوام تک پہنچانا نہال ہاشمی کی سیاسی جدوجہد کا اہم حصہ رہا ہے۔
ملک نور اعوان نے کہا کہ نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تقرری ان کی طویل سیاسی جدوجہد اور جماعت کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف ہے، نواز شریف اپنے دیرینہ کارکنوں کی خدمات یاد رکھتے ہیں اور ان ساتھیوں کی قدر کرتے ہیں جو آزمائش کے دور میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
ملک نور اعوان نے نہال ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیدار اور کارکن ان کے دورہ جاپان کا خیرمقدم کریں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





