سینیٹ کمیٹی نے غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کا بل مزید مؤخر کر دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سینیٹ کمیٹی نے غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کا بل مزید مؤخر کر دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں میں غیرت کے نام پر قتل کے بل کا جائزہ لیا گیا۔
- اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ضمیر حسین، سینیٹر محمد بلال بدر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے شرکت۔
- سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہر سال سینکڑوں انسانی جانیں لے رہے ہیں، غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کے لیے قانونی سقم دور کرنا اور ذمہ داروں کا احتساب ضروری۔
اسلام آباد (قومی بیورو): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے موجودہ قوانین میں کئی حفاظتی اقدامات پہلے سے موجود ہونے کے باعث قانون سازی میں تکرار سے گریز کرنے کے مطالبے پر غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام ک ابل مزید غور کے لیے مؤخر کردیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں میں غیرت کے نام پر قتل کے بل کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم عمر ملزمان کے نظام انصاف، مسلم فیملی قوانین اور وفاقی پراسیکیوشن سروس سے متعلق نجی بلوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ضمیر حسین، سینیٹر محمد بلال بدر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کے بل کی محرک سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کے بل پر سینیٹ کمیٹی میں غورکیا گیا، جہاں 2016 کی قانون سازی کے باوجود غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کے قانون میں خامیوں کی نشان دہی کی گئی۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہر سال سینکڑوں انسانی جانیں لے رہے ہیں، غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کے لیے قانونی سقم دور کرنا اور ذمہ داروں کا احتساب ضروری۔
کمیٹی اجلاس میں جرگوں اور روایتی رسم و رواج کے ذریعے غیرت کے نام پر قتل پر اکسانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی تجویز دی گئی، غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کے لیے سخت سزائیں اور فوجداری ذمہ داری بڑھانے کی مجوزہ ترامیم کا معاملہ زیر بحث آیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



