شرح خواندگی میں پنجاب بازی لے گیا، سندھ دوسرے، کے پی تیسرے اور بلوچستان کا چوتھا نمبر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شرح خواندگی میں پنجاب بازی لے گیا، سندھ دوسرے، کے پی تیسرے اور بلوچستان کا چوتھا نمبر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سرفہرست پنجاب میں خواندگی کی شرح 66.25 فیصد سے بڑھ کر 68 فیصد پر پہنچ گئی، دوسرے نمبر پر سندھ میں خواندگی کی شرح 57.54 فیصد سے 58 فیصد۔
- تفصیلات کے مطابق ملک کے تمام صوبوں میں پنجاب تعلیمی شرح میں سب سے آگے ہے جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم ہے،پنجاب میں مجموعی شرح خواندگی 68 فیصد جس میں 75 فیصد مرد جبکہ 62 فیصد خواتین شامل ہیں۔
لاہور (بیورو رپورٹ): شرح خواندگی کے اعداد وشمار میں پنجاب سبقت لے گیا،گزشتہ دو سالوں میں پاکستان کی قومی شرح خواندگی 60 فیصد کی نفسیاتی حد عبور کرکے 63 فیصد ہو گئی۔
سرفہرست پنجاب میں خواندگی کی شرح 66.25 فیصد سے بڑھ کر 68 فیصد پر پہنچ گئی، دوسرے نمبر پر سندھ میں خواندگی کی شرح 57.54 فیصد سے 58 فیصد ،تیسرے نمبر پرخیبر پختونخوا میں خواندگی کی شرح 51.09 فیصد سے 58 فیصد تک بتائی گئی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان میں خواندگی کی شرح 42.01 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد کے درمیان ہے جو ملک میں سب سے کم۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے تمام صوبوں میں پنجاب تعلیمی شرح میں سب سے آگے ہے جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم ہے،پنجاب میں مجموعی شرح خواندگی 68 فیصد جس میں 75 فیصد مرد جبکہ 62 فیصد خواتین شامل ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



