عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نماز عصر سے شروع ہوگا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نماز عصر سے شروع ہوگا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- رائیونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نمازِ عصر مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جذبے کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔
- اجتماع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملتان، بلوچستان، لاہور، گوجرانوالہ اور خیبر پختونخوا کے حلقوں سے لاکھوں کی تعداد میں مندوبین اور زائرین شرکت کر رہے ہیں۔
- انتظامیہ نے پنڈال میں تقریباً 10 لاکھ افراد کے قیام، طعام، وضو اور دیگر ضروریات کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
- اجتماع کو پرامن اور باہم مربوط بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، سٹی ٹریفک پولیس، لیسکو ، ریسکیو 1122 اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں ہمہ وقت موجود ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نمازِ عصر شروع ہوگا، جس میں 10 لاکھ افراد کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔
رائیونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نمازِ عصر مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جذبے کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔
اجتماع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملتان، بلوچستان، لاہور، گوجرانوالہ اور خیبر پختونخوا کے حلقوں سے لاکھوں کی تعداد میں مندوبین اور زائرین شرکت کر رہے ہیں۔
انتظامیہ نے پنڈال میں تقریباً 10 لاکھ افراد کے قیام، طعام، وضو اور دیگر ضروریات کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
اجتماع کو پرامن اور باہم مربوط بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، سٹی ٹریفک پولیس، لیسکو ، ریسکیو 1122 اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں ہمہ وقت موجود ہیں۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے اجتماع کے دوران گاڑیوں کی روانی برقرار رکھنے اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی روٹ و ٹریفک پلان مرتب کر کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں اور لیسکو کے تکنیکی اہلکار پنڈال اور اطراف میں الرٹ ہیں، جبکہ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



