عدالتی حکم کے باوجود پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عدالتی حکم کے باوجود پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
- کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے۔
- فاضل جج نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔تے ہوئے استفسار کیا ’’کیا اب آپ خود کو سپریم کورٹ سمجھنے لگے ہیں؟ غلط فیصلہ ہو تو چیلنج کریں، لیکن عملدرآمد تو کرنا ہوگا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : عدالتی حکم کے باوجود پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے کی، سماعت کے دوران جسٹس اعظم خان نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام پر سخت برہم ہوتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’’آپ ہمیشہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر ہونے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟ کیا بیوروکریسی اب اس ملک کو چلائے گی؟ کیا کوئی ایسی کمیٹی ہے جو عدالتی آرڈرز کی اسکروٹنی کرے گی؟‘‘۔
فاضل جج نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔تے ہوئے استفسار کیا ’’کیا اب آپ خود کو سپریم کورٹ سمجھنے لگے ہیں؟ غلط فیصلہ ہو تو چیلنج کریں، لیکن عملدرآمد تو کرنا ہوگا، کمیٹی بنا کر ہائیکورٹ کے فیصلے کی اسکروٹنی کا کوئی طریقہ نہیں ہے،‘‘’’ہم نے بہت صبر کر لیا، غیر مشروط معافی قبول نہیں ہوگی‘‘۔
عدالت نے حکام کے رویے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتوں کے ساتھ یہ رویہ رکھا جائے گا تو عام لوگ انصاف کے لیے کہاں جائیں۔
جسٹس اعظم خان نے واضح کیا ’’میں اب غیر مشروط معافی بھی قبول نہیں کروں گا۔ اگر عدالت نے درخواست منظور کر لی تھی تو نام فوراً نکلنا چاہیے تھا، اب آپ عدالتوں پر چڑھیں گے؟ کیا ہم سائلین سے کہہ دیں کہ وہ عدالت نہ آئیں؟‘‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



