غزہ اور ایران جنگ لے ڈوبی؛ رجیم چینج کے شوقین ٹرمپ کی سیاست کا عبرتناک انجام

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "غزہ اور ایران جنگ لے ڈوبی؛ رجیم چینج کے شوقین ٹرمپ کی سیاست کا عبرتناک انجام"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی انتخابات میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی جسے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا جا رہا ہے۔
- ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کو سینیٹ میں 7 اور ایوان نمائندگان میں 25 نشستوں میں شکست فاش ہوئی کھوئیں جس کے بعد اس کے پاس سینیٹ میں 44 اور ایوان نمائندگان میں 139 نشستیں ہیں۔
- دوسری جانب اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
- ایران کے خلاف جنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی انتخابی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو دوسرے ممالک میں حکومتیں تبدیل کرنے کے خواہاں رہے ہیں ان کے اپنے اقتدار کی کشتی میں بڑے بڑے سوراخ ہوگئے جس سے یہ ڈولتی ناؤ ڈوب بھی سکتی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی انتخابات میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی جسے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کو سینیٹ میں 7 اور ایوان نمائندگان میں 25 نشستوں میں شکست فاش ہوئی کھوئیں جس کے بعد اس کے پاس سینیٹ میں 44 اور ایوان نمائندگان میں 139 نشستیں ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ جن کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 54 اور ایوان نمائندگان میں 228 ہوگئی ہیں جب کہ جیتنے والے آزاد امیدوار بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
ایران کے خلاف جنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی انتخابی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے بھی اعتراف کیا کہ ایران جنگ کے باعث ان کی جماعت کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت نے بھی امریکی مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی شکست کو امریکی عوام کی جانب سے ایران جنگ کے خلاف فیصلہ قرار دیتے ہوئے عوامی رائے کا احترام کرنے پر زور دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



