غلط معلومات اور فیک نیوز آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "غلط معلومات اور فیک نیوز آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل خواندگی کو نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔
- عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ لازمی قرار دینا ہو گی۔
- وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔
- وفاقی وزیر نے نیشنل سائبر سیکیورٹی اینڈ سوشل میڈیا آگاہی کونسل کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اور سوشل میڈیا سے متعلق مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور فیک نیوز آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل خواندگی کو نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ لازمی قرار دینا ہو گی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔
وفاقی وزیر نے نیشنل سائبر سیکیورٹی اینڈ سوشل میڈیا آگاہی کونسل کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اور سوشل میڈیا سے متعلق مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیپ فیک اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے غیر محفوظ استعمال سے بچنے کے طریقے سکھانا ہوں گے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(NCCIA) نے کام شروع کر دیا ہے اور اس سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کو بھی مدد ملے گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



