غلط معلومات کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے خطرات موجود دور کا بڑا چیلنج ہیں، عطا تارڑ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "غلط معلومات کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے خطرات موجود دور کا بڑا چیلنج ہیں، عطا تارڑ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پی ٹی اے کے زیر اہتمام سائبر سیکورٹی آگاہی ہفتہ 2026ء کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل خواندگی کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل خواندگی کا نصاب ٹیکنالوجی میں تیز رفتار تبدیلیوں کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا رہنا چاہئے۔
- وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ لازمی قرار دینا ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے اب تک صرف ٹک ٹاک نے اے آئی سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ لازمی قرار دی ہے، صارف کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ جو مواد دیکھ رہا ہے وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
- عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے ہر ادارے میں ڈیجیٹل خواندگی سیل قائم ہونا چاہئے، سرکاری اداروں کے افسران کی ڈیجیٹل خواندگی کے حوالے سے تربیت کرنا ہوگی، صرف ایک ہفتے کی آگاہی مہم کافی نہیں، سائبر سیکورٹی اور سوشل میڈیا کے حوالے سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات موجود دور کا بڑا چیلنج ہیں۔ انہوں نے نیشنل سائبر سیکورٹی اینڈ سوشل میڈیا آگاہی کونسل کے قیام کی تجویز دے دی۔
پی ٹی اے کے زیر اہتمام سائبر سیکورٹی آگاہی ہفتہ 2026ء کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل خواندگی کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل خواندگی کا نصاب ٹیکنالوجی میں تیز رفتار تبدیلیوں کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا رہنا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ لازمی قرار دینا ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے اب تک صرف ٹک ٹاک نے اے آئی سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ لازمی قرار دی ہے، صارف کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ جو مواد دیکھ رہا ہے وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے ہر ادارے میں ڈیجیٹل خواندگی سیل قائم ہونا چاہئے، سرکاری اداروں کے افسران کی ڈیجیٹل خواندگی کے حوالے سے تربیت کرنا ہوگی، صرف ایک ہفتے کی آگاہی مہم کافی نہیں، سائبر سیکورٹی اور سوشل میڈیا کے حوالے سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



