فیلڈ مارشل کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ’دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے، ماریں گے‘

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فیلڈ مارشل کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ’دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے، ماریں گے‘"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صوبے کی سکیورٹی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
- فوج کے سربراہ نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صوبے کی سکیورٹی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
فوج کے سربراہ نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی اور جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے ان کو سختی سے نشانہ بنایا جائے گا۔‘۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



