قطر سے ایل این جی کا تیسرا کارگو جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "قطر سے ایل این جی کا تیسرا کارگو جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ملک میں جاری توانائی کے بحران کے دوران پورٹ قاسم پر ایل این جی (مائع قدرتی گیس) کے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت قطر سے ایل این جی کا تیسرا کارگو جہاز بھی کراچی پہنچ گیا۔
- ترجمان نے بتایا کہ ایل این جی بردار جہاز "شینڈونگ ریڈووڈ پورٹ قاسم کے اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو چکا ہے، جہاں سے گیس کو فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن یونٹ میں منتقل کیا جائے گا۔
- آبنائے ہرمز میں شدید کشیدگی کے باوجود پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔
- رواں ماہ کے دوران قطر سے تین کارگو پاکستان پہنچ چکے ہیں ، 13 اکتوبر کو پہلا کارگو جہاز "العریش کے ذریعے پہنچا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی: قطر سے ایل این جی کا تیسرا کارگو جہاز بھی پورٹ قاسم پہنچ گیا، جس سے گیس سپلائی کے نظام کو عارضی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
ملک میں جاری توانائی کے بحران کے دوران پورٹ قاسم پر ایل این جی (مائع قدرتی گیس) کے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت قطر سے ایل این جی کا تیسرا کارگو جہاز بھی کراچی پہنچ گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایل این جی بردار جہاز "شینڈونگ ریڈووڈ پورٹ قاسم کے اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو چکا ہے، جہاں سے گیس کو فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن یونٹ میں منتقل کیا جائے گا۔
آبنائے ہرمز میں شدید کشیدگی کے باوجود پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔
رواں ماہ کے دوران قطر سے تین کارگو پاکستان پہنچ چکے ہیں ، 13 اکتوبر کو پہلا کارگو جہاز "العریش کے ذریعے پہنچا۔
21 اکتوبر کو دوسرا کارگو جہاز "ایجنان کے ذریعے کراچی پہنچا جبکہ تیسرا ایل این جی جہاز "شینڈونگ ریڈووڈ کے ذریعے پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا۔
علاوہ ازیں 24 اکتوبر کو بحرین سے بھی 4 ہزار ٹن ایل پی جی کا جہاز "ییلو اسٹون پورٹ قاسم پہنچا تھا۔
قطر سے درآمدی ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد کے برابر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں ایل این جی کی قلت کے باعث اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے مسلسل کارگوز کی آمد سے ملک میں گیس سپلائی کے نظام اور ممکنہ شارٹ فال کو عارضی طور پر بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



