لاہور؛ شاہی قلعے کا اکبری دروازہ دو صدیوں بعد عوام کیلئے کھولنے کی تیار، بحالی مکمل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لاہور؛ شاہی قلعے کا اکبری دروازہ دو صدیوں بعد عوام کیلئے کھولنے کی تیار، بحالی مکمل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مغل بادشاہ اکبر کے دور میں تعمیر ہونے والا بادشاہی قلعے کا اکبری دروازہ برطانوی عہد میں بند کر دیا گیا تھا اور 2023 میں شروع ہونے والے بحالی منصوبے کے تحت نہ صرف تاریخی عمارت کو اصل طرز تعمیر کے مطابق بحال کیا گیا ہے اور اس سے سیاحتی اور عوامی سرگرمیوں کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے۔
- قلعے کے مشرقی حصے میں واقع اکبری دروازہ مغل دور میں اندرون شہر کو شاہی قلعے سے منسلک کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، اس راستے سے عام شہری، تاجر اور شاہی وفود قلعے میں داخل ہوتے تھے۔
- ڈائریکٹر کنزرویشن وجاہت علی خان کے مطابق اکبری دروازہ قلعے کی ابتدائی تعمیرات میں شامل ہے، جس کے بعد قلعے کو مشرق سے مغرب کی جانب توسیع دی گئی اور مختلف ادوار میں دوسرے دروازے تعمیر کیے گئے مگر برطانوی حکومت نے اپنی انتظامی پالیسی اور طاقت کے اظہار کے لیے یہ دروازہ بند کر دیا تھا۔
- بحالی کا منصوبہ پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی، فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی اور آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا گیا، کام کے دوران سکھ اور برطانوی ادوار میں کی گئی پلستر کی تہیں ہٹانے سے قدیم فریسکو مصوری دریافت ہوئی۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور کے تاریخی شاہی قلعے کا تقریباً دو صدیوں سے بند اکبری دروازہ بحال کر دیا گیا ہے اور اسے رواں سال دسمبر میں سیاحوں اور عام شہریوں کے لیے کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
مغل بادشاہ اکبر کے دور میں تعمیر ہونے والا بادشاہی قلعے کا اکبری دروازہ برطانوی عہد میں بند کر دیا گیا تھا اور 2023 میں شروع ہونے والے بحالی منصوبے کے تحت نہ صرف تاریخی عمارت کو اصل طرز تعمیر کے مطابق بحال کیا گیا ہے اور اس سے سیاحتی اور عوامی سرگرمیوں کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے۔
قلعے کے مشرقی حصے میں واقع اکبری دروازہ مغل دور میں اندرون شہر کو شاہی قلعے سے منسلک کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، اس راستے سے عام شہری، تاجر اور شاہی وفود قلعے میں داخل ہوتے تھے۔
ڈائریکٹر کنزرویشن وجاہت علی خان کے مطابق اکبری دروازہ قلعے کی ابتدائی تعمیرات میں شامل ہے، جس کے بعد قلعے کو مشرق سے مغرب کی جانب توسیع دی گئی اور مختلف ادوار میں دوسرے دروازے تعمیر کیے گئے مگر برطانوی حکومت نے اپنی انتظامی پالیسی اور طاقت کے اظہار کے لیے یہ دروازہ بند کر دیا تھا۔
بحالی کا منصوبہ پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی، فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی اور آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا گیا، کام کے دوران سکھ اور برطانوی ادوار میں کی گئی پلستر کی تہیں ہٹانے سے قدیم فریسکو مصوری دریافت ہوئی، جس میں ہندو دیوتاؤں کی تصاویر بھی شامل ہیں، ان تصویروں کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
پراجیکٹ انجینیئر یاسر علی کے مطابق طویل عرصے تک بند رہنے سے لکڑی کا بھاری مرکزی دروازہ جام اور غیر متوازن ہوگیا تھا، جس کی مرمت کرکے اسے دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے، رم مارکیٹ کی جانب سے رسائی بہتر بنانے کے لیے راستہ اور سلوپ بھی تعمیر کیا گیا ہے، صحن میں کھدائی کے دوران قدیم نکاسی آب کا نظام بھی دریافت ہوا، جسے بحالی کے منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





